سوره حج / آیه 26 - 28
وَإِذْ بَوَّأْنَا لِإِبْرَاهِيمَ مَكَانَ الْبَيْتِ أَنْ لَا تُشْرِكْ بِي شَيْئًا وَطَهِّرْ بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْقَائِمِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ ۲۶وَأَذِّنْ فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ يَأْتُوكَ رِجَالًا وَعَلَىٰ كُلِّ ضَامِرٍ يَأْتِينَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ ۲۷لِيَشْهَدُوا مَنَافِعَ لَهُمْ وَيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ فِي أَيَّامٍ مَعْلُومَاتٍ عَلَىٰ مَا رَزَقَهُمْ مِنْ بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ ۖ فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْبَائِسَ الْفَقِيرَ ۲۸
اور اس وقت کو یاد دلائیں جب ہم نے ابراہیم علیھ السّلامکے لئے بیت اللہ کی جگہ مہیا کی کہ خبردار ہمارے بارے میں کسی طرح کا شرک نہ ہونے پائے اور تم ہمارے گھر کو طواف کرنے والے ,قیام کرنے والے اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لئے پاک و پاکیزہ بنادو. اور لوگوں کے درمیان حج کا اعلان کردو کہ لوگ تمہاری طرف پیدل اور لاغر سواریوں پر دور دراز علاقوں سے سوار ہوکر آئیں گے. تاکہ اپنے منافع کا مشاہدہ کریں اور چند معین دنوں میں ان چوپایوں پر جو خدا نے بطور رزق عطا کئے ہیں خدا کا نام لیں اور پھر تم اس میں سے کھاؤ اور بھوکے محتاج افراد کو کھلاؤ.
26وَ إِذْ بَوَّأْنا لِإِبْراهِیمَ مَکانَ الْبَیْتِ أَنْ لا تُشْرِکْ بِی شَیْئاً وَ طَهِّرْ بَیْتِیَ لِلطّائِفِینَ وَ الْقائِمِینَ وَ الرُّکَّعِ السُّجُودِ
27وَ أَذِّنْ فِی النّاسِ بِالْحَجِّ یَأْتُوکَ رِجالاً وَ عَلى کُلِّ ضامِر یَأْتِینَ مِنْ کُلِّ فَجّ عَمِیق
28لِیَشْهَدُوا مَنافِعَ لَهُمْ وَ یَذْکُرُوا اسْمَ اللّهِ فِی أَیّام مَعْلُومات عَلى ما رَزَقَهُمْ مِنْ بَهِیمَةِ الْأَنْعامِ فَکُلُوا مِنْها وَ أَطْعِمُوا الْبائِسَ الْفَقِیرَ
۲۶۔یاد کیجئے جب ہم نے ابراہیم کے لئے خانہٴ کعبہ کی جگہ تجویز کی (تاکہ وہ اس پر عمارت بنائیں، ہم نے اس سے کہا) کسی چیز کو بھی میرا شریک نہ بنانا، اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور قیام ، رکوع اور سجود کرنے والوں کے لئے (بتوں اور دوسری آلودگیوں ) سے پاک کرو۔
۲۷۔ لوگوں کو حج کی دعوتِ عام دو تاکہ دور دراز سے پیدل اور کمزور وسواریوں پر سوار ہوکر (خانہٴ خدا کی طرف) چلے آئیں ۔
۲۸۔ تاکہ (اس حیات بخش پروگرام) میں اپنے مفادات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں، اور ان مخصوص ایّام میں، چوپایوں کی صورت میں انھیں جو روزی دی ہے (قربانی کرتے ہوئے) اس پر الله کا نام لیں، پس قربانی کا گوشت خود بھی کھاوٴ اور تنگدست ومحتاج کو بھی کھلاوٴ۔