Tafseer e Namoona

Topic

											

									  مریم پاک دامن خاتون 

										
																									
								

Ayat No : 91

: الانبياء

وَالَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِنْ رُوحِنَا وَجَعَلْنَاهَا وَابْنَهَا آيَةً لِلْعَالَمِينَ ۹۱

Translation

اور اس خاتون کو یاد کرو جس نے اپنی شرم کی حفاظت کی تو ہم نے اس میں اپنی طرف سے روح پھونک دی اور اسے اور اس کے فرزند کو تمام عالمین کے لئے اپنی نشانی قرار دے دیا.

Tafseer

									  تفسیر
           مریم پاک دامن خاتون : 
 اس آیت میں حضرت مریمؑ اور ان کے بیٹے حضرت عیسٰی کے مقام ، عظمت اور احترام کی طرف اشارہ ہوا ہے۔
 مریم کا ذکر ــــ بزرگ انبیاء سے مربوط مباحث کے درمیان ــــ یا تو ان کے بیٹے عیسٰی کی وجہ سے ہے یا اس بنا پر کہ مریم کی ولادت بھی کئی جہات سے یحیٰی کی 

ولادت کے مشابہ تھی کہ جس کی تفصیل ہم نے سورہ مریم کی آیات کے ذیل میں بیان کی ہے۔ ؎1
 اور یا اس بنا پر ہے کہ اس بات کو واضح کیا جائے کہ عظمت ،عظیم مردوں ہی کے لیے نہیں ہے بلکہ ایسی عظیم عورتیں بھی ہوگزری ہیں کہ جن کی تاریخ ان کی 

عظمت کی نشانی ہے، جو عالم کی عورتوں کے لیے ایک اسوہ اورنمونہ ہیں۔
 ارشاد ہوتاہے ، یاد کرو مریم کو جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی (والتي احصنت فرجها) - 
 پھر ہم نے اپنی روح میں نے اس میں پھونکا ( فنفخنا فيها من روحنا)۔ 
 اور اسے اور اس کے بیٹے عیسٰی کو ہم نے عالمین کے لیے عظیم نشانی قراردیا ( وجعلناها وابنها اية للعالمين )-