سورہ انبیاء / آیه 46 - 47
وَلَئِنْ مَسَّتْهُمْ نَفْحَةٌ مِنْ عَذَابِ رَبِّكَ لَيَقُولُنَّ يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ ۴۶وَنَضَعُ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيَامَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا ۖ وَإِنْ كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ أَتَيْنَا بِهَا ۗ وَكَفَىٰ بِنَا حَاسِبِينَ ۴۷
حالانکہ انہیں عذاب الٰہی کی ہوا بھی چھوجائے تو کہہ اُٹھیں گے کہ افسوس ہم واقعی ظالم تھے. اور ہم قیامت کے دن انصاف کی ترازو قائم کریں گے اور کسی نفس پر ادنیٰ ظلم نہیں کیا جائے گا اور کسی کا عمل رائی کے دانہ کے برابر بھی ہے تو ہم اسے لے آئیں گے اور ہم سب کا حساب کرنے کے لئے کافی ہیں.
(46) وَلَئِنْ مَّسَّتْهُـمْ نَفْحَةٌ مِّنْ عَذَابِ رَبِّكَ لَيَقُوْلُنَّ يَا وَيْلَنَـآ اِنَّا كُنَّا ظَالِمِيْنَ
(47) وَنَضَعُ الْمَوَازِيْنَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيَامَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا ۖ وَاِنْ كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ اَتَيْنَا بِـهَا ۗ وَكَفٰى بِنَا حَاسِبِيْنَ
ترجمہ
(46) اگر تیرے پروردگار کا معمولی سا عذاب بھی انہیں چھولے تو وہ چیخ اٹھیں اور کہنے لگیں کہ ہائے افسوس ہم توسب ظالم تھے ۔
(47) قیامت کے دن ہم عدل کے ترازو نصب کریں گے ، لہذا کسی بھی شخص پر ذراسی بھی زیادتی نہیں ہوگی ، اوراگرکسی نے رائی برابر بھی کوئی نیکی یا برائی کی ہوگی تو ہم اس کو
حاضر کردیں گے اور اس کے لیے یہی کافی ہے کہ حساب کرنے والے ہم ہوں گے۔