Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سورہ انبیاء / آیه 41 - 45 

										
																									
								

Ayat No : 41-45

: الانبياء

وَلَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِنْ قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِينَ سَخِرُوا مِنْهُمْ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ ۴۱قُلْ مَنْ يَكْلَؤُكُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مِنَ الرَّحْمَٰنِ ۗ بَلْ هُمْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهِمْ مُعْرِضُونَ ۴۲أَمْ لَهُمْ آلِهَةٌ تَمْنَعُهُمْ مِنْ دُونِنَا ۚ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَ أَنْفُسِهِمْ وَلَا هُمْ مِنَّا يُصْحَبُونَ ۴۳بَلْ مَتَّعْنَا هَٰؤُلَاءِ وَآبَاءَهُمْ حَتَّىٰ طَالَ عَلَيْهِمُ الْعُمُرُ ۗ أَفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا ۚ أَفَهُمُ الْغَالِبُونَ ۴۴قُلْ إِنَّمَا أُنْذِرُكُمْ بِالْوَحْيِ ۚ وَلَا يَسْمَعُ الصُّمُّ الدُّعَاءَ إِذَا مَا يُنْذَرُونَ ۴۵

Translation

اور پیغمبر آپ سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا گیا ہے جس کے بعد ان کفاّر کو اس عذاب نے گھیر لیا جس کا یہ مذاق اُڑارہے تھے. آپ ان سے کہہ دیجئے کہ انہیں رات یا دن میں رحمان کے عذاب سے بچانے کے لئے کون پہرہ دے سکتا ہے مگر یہ ہیں کہ رحمان کی یاد سے مسلسل منہ موڑے ہوئے ہیں. کیا ان کے پاس ایسے خدا موجود ہیں جو ہمارے بغیر انہیں بچا سکیں گے یہ بیچارے تو خود اپنی بھی مدد نہیں کرسکتے ہیں اور نہ انہیں خود بھی عذاب سے پناہ دی جائے گی. بلکہ ہم نے انہیں اور ان کے باپ دادا کو تھوڑی سی لّذت دنیا دے دی ہے یہاں تک کہ ان کا زمانہ طویل ہوگیا تو کیا یہ نہیں دیکھتے ہیں کہ ہم برابر زمین کی طرف آتے جارہے ہیں اور اس کو چاروں طرف سے کم کرتے جارہے ہیں کیا اس کے بعد بھی یہ ہم پر غالب آجانے والے ہیں. آپ کہہ دیجئے کہ میں تم لوگوں کو وحی کے مطابق ڈراتا ہوں اور بہرہ کو جب بھی ڈرایا جاتا ہے وہ آواز کو سنتا ہی نہیں ہے.

Tafseer

									(41) وَلَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِـرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّـذِيْنَ سَخِرُوْا مِنْـهُـمْ مَّا كَانُـوْا بِهٖ يَسْتَهْزِئُـوْنَ 
(42) قُلْ مَنْ يَّكْلَؤُكُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّـهَارِ مِنَ الرَّحْـمٰنِ ۗ بَلْ هُـمْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهِمْ مُّعْرِضُوْنَ 
(43) اَمْ لَـهُـمْ اٰلِـهَةٌ تَمْنَعُهُـمْ مِّنْ دُوْنِنَا ۚ لَا يَسْتَطِيْعُوْنَ نَصْرَ اَنْفُسِهِـمْ وَلَا هُـمْ مِّنَّا يُصْحَبُوْنَ 
(44) بَلْ مَتَّعْنَا هٰٓؤُلَآءِ وَاٰبَآءَهُـمْ حَتّـٰى طَالَ عَلَيْـهِـمُ الْعُمُرُ ۗ اَفَلَا يَرَوْنَ اَنَّا نَاْتِى الْاَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ اَطْرَافِهَا ۚ اَفَهُـمُ الْغَالِبُوْنَ 
(45) قُلْ اِنَّمَآ اُنْذِرُكُمْ بِالْوَحْىِ ۚ وَلَا يَسْـمَعُ الصُّمُّ الـدُّعَآءَ اِذَا مَا يُنْذَرُوْنَ 

  ترجمہ

(41) (اگر یہ تیرا مذاق اڑاتے ہیں تو پریشان نہ ہو) تجھ سے پہلے پیغمبروں کا بھی مذاق اڑایا جاتا تھا لیکن آخرکار جس چیز کا تمسخر اڑایا کرتے تھے ، وہی عذاب تمسخر اڑانے والوں
 کے دامن گیرہوگیا۔
(42) تم کہہ دو کہ رات کو اور دن کو خدا (کے عذاب) سے تمہیں کون بچاسکتا ہے ؟ لیکن وہ اپنے پروردگار کی یاد سے منہ پھیرے ہوۓ ہیں۔
(43) کیا ان کے معبود ایسے ہیں کہ جو ہمارےمقابلہ میں ان کا دفاع کریں؟  (بناوٹی خدا) تو اپنی مدد بھی نہی کرسکتے (دوسروں کی مدد کیا کریں گے) اور نہ ہی ہماری ان سے کسی
 طاقت کے ذریعہ ان کی مدد ہوگی.
(44) ہم نے انہیں اور ان کے آباؤ اجداد کو اپنی نعمتوں سے بہرہ مند کیا ، یہاں تک کہ انہوں نے طولانی عمرپائی ، (اور وہی ان کے غرور و طغیان کا سبب بن گئی) ، کیا وہ نہیں دیتے کہ
 ہم پے درپے اور مسلسل زمین (اور اس میں رہنے والوں) میں کمی کرتے جارہے ہیں ، کیا وہ غالب ہیں (یاہم)؟ 
(45) تم کہہ دو کہ میں توتمهیں صرف وحی کےذریعے ڈراتا ہوں ،لیکن وہ لوگ کہ جن کے کان بہرےہیں ،جس وقت انہیں ڈرایاجاتاہے تو ڈرایا جاتاہے تو وہ باتوں کو سننے ہی نہیں ہیں۔