سورہ انبیاء / آیه 36 - 40
وَإِذَا رَآكَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهَٰذَا الَّذِي يَذْكُرُ آلِهَتَكُمْ وَهُمْ بِذِكْرِ الرَّحْمَٰنِ هُمْ كَافِرُونَ ۳۶خُلِقَ الْإِنْسَانُ مِنْ عَجَلٍ ۚ سَأُرِيكُمْ آيَاتِي فَلَا تَسْتَعْجِلُونِ ۳۷وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ ۳۸لَوْ يَعْلَمُ الَّذِينَ كَفَرُوا حِينَ لَا يَكُفُّونَ عَنْ وُجُوهِهِمُ النَّارَ وَلَا عَنْ ظُهُورِهِمْ وَلَا هُمْ يُنْصَرُونَ ۳۹بَلْ تَأْتِيهِمْ بَغْتَةً فَتَبْهَتُهُمْ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ رَدَّهَا وَلَا هُمْ يُنْظَرُونَ ۴۰
اور جب بھی یہ کفّار آپ کو دیکھتے ہیں تو اس بات کا مذاق اُڑاتے ہیں کہ یہی وہ شخص ہے جو تمہارے خداؤں کا ذکر کیا کرتا ہے اور یہ لوگ خود تو رحمان کے ذکر سے انکار ہی کرنے والے ہیں. انسان کے خمیر میں عِجلت شامل ہوگئی ہے اور عنقریب ہم تمہیں اپنی نشانیاں دکھائیں گے تو پھر تم لوگ جلدی نہیں کرو گے. اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ّ ہو تو اس وعدہ قیامت کا وقت آخر کب آئے گا. کاش یہ کافر یہ جانتے کہ وہ ایسا وقت ہوگا جب یہ جہنمّ کی آگ کو نہ اپنے سامنے سے ہٹاسکیں گے اور نہ پشت سے اور نہ ان کی کوئی مدد کی جاسکے گی. بلکہ یہ قیامت ان تک اچانک آجائے گی اور انہیں مبہوت کردے گی پھر یہ نہ اسے رد کرسکیں گے اور نہ انہیں کوئی مہلت دی جائے گی.
(36) وَاِذَا رَاٰكَ الَّـذِيْنَ كَفَرُوٓا اِنْ يَّتَّخِذُوْنَكَ اِلَّا هُزُوًا ۖ اَهٰذَا الَّـذِىْ يَذْكُرُ اٰلِـهَتَكُمْۚ وَهُـمْ بِذِكْرِ الرَّحْـمٰنِ هُـمْ كَافِرُوْنَ
(37) خُلِقَ الْاِنْسَانُ مِنْ عَجَلٍ ۚ سَاُرِيْكُمْ اٰيَاتِىْ فَلَا تَسْتَعْجِلُوْنِ
(38) وَيَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُـمْ صَادِقِيْنَ
(39) لَوْ يَعْلَمُ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا حِيْنَ لَا يَكُـفُّوْنَ عَنْ وُّجُوْهِهِـمُ النَّارَ وَلَا عَنْ ظُهُوْرِهِـمْ وَلَا هُـمْ يُنْصَرُوْنَ
(40) بَلْ تَاْتِـيْهِمْ بَغْتَةً فَـتَبْهَتُهُـمْ فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ رَدَّهَا وَلَا هُـمْ يُنْظَرُوْنَ
ترجمہ
(36) جب کفار تجھے دیکھتے ہیں تو تمهارا مزاق اڑانے کے سوا انہیں اور کوئی کام ہی نہیں ہوتا۔(اور وہ یہ کہتے ہیں کہ) کیا یہ وہی شخص ہے کہ جو تمہارے خداؤں کے بارے میں باتیں
بناتا ہے؟ حالانکہ وہ خود خدائے کے ذکر کے منکر ہیں۔
(37) ہاں ! انسان جلد از مخلوق ہے (مگر تم جلدی نہ کرو) ، میں عنقریب تمہیں اپنی آیات دکھاؤں گا ۔
(38) وہ یہ کہتے ہیں کہ اگرتم سچ کہتے ہو (توبتاؤ) یہ قیامت کا وعدہ کب پورا ہو گا؟
(39) لیکن اگر کافر یہ جان لیتے کہ وہ آگ کے شعلوں کو اپنے چہروں اور اپنی پشتوں سے دور نہیں کرسکیں گے اور کوئی شخص ان کی مدد بھی نہیں کرے گا (تو پھر اس قدر قیامت کے
بارے میں جلدی نہ کرتے )۔
(40) ہاں ! یہ خدائی عذاب اچانک ان کے پاس آئے گا اور انہیں مبہوت کر دے گا۔ اس طرح سے کو اسے دور کرنےکی ان میں طاقت نہ ہوگی اور انہیں مہلت بھی نہیں دی جائے گی۔