Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سورہ انبیاء / آیه 26 - 29 

										
																									
								

Ayat No : 26-29

: الانبياء

وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَٰنُ وَلَدًا ۗ سُبْحَانَهُ ۚ بَلْ عِبَادٌ مُكْرَمُونَ ۲۶لَا يَسْبِقُونَهُ بِالْقَوْلِ وَهُمْ بِأَمْرِهِ يَعْمَلُونَ ۲۷يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يَشْفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ارْتَضَىٰ وَهُمْ مِنْ خَشْيَتِهِ مُشْفِقُونَ ۲۸وَمَنْ يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّي إِلَٰهٌ مِنْ دُونِهِ فَذَٰلِكَ نَجْزِيهِ جَهَنَّمَ ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ ۲۹

Translation

اور لوگوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ اللہ نے کسی کو بیٹا بنالیا ہے حالانکہ وہ اس امر سے پاک و پاکیزہ ہے بلکہ وہ سب اس کے محترم بندے ہیں. جو کسی بات پر اس پر سبقت نہیں کرتے ہیں اور اس کے احکام پر برابر عمل کرتے رہتے ہیں. وہ ان کے سامنے اور ان کے پس پشت کی تمام باتوں کو جانتا ہے اور فرشتے کسی کی سفارش بھی نہیں کرسکتے مگر یہ کہ خدا اس کو پسند کرے اور وہ اس کے خوف سے برابر لرزتے رہتے ہیں. اور اگر ان میں سے بھی کوئی یہ کہہ دے کہ خدا کے علاوہ میں بھی خدا ہوں تو ہم اس کو بھی جہنّم کی سزا دیں گے کہ ہم اسی طرح ظالموں کو سزا دیا کرتے ہیں.

Tafseer

									(26) وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْـمٰنُ وَلَـدًا ۗ سُبْحَانَهٝ ۚ بَلْ عِبَادٌ مُّكْـرَمُوْنَ 
(27) لَا يَسْبِقُوْنَهٝ بِالْقَوْلِ وَهُـمْ بِاَمْرِهٖ يَعْمَلُوْنَ 
(28) يَعْلَمُ مَا بَيْنَ اَيْدِيْهِـمْ وَمَا خَلْفَهُـمْ وَلَا يَشْفَعُوْنَ اِلَّا لِمَنِ ارْتَضٰى وَهُـمْ مِّنْ خَشْيَتِهٖ مُشْفِقُوْنَ 
(29) وَمَنْ يَّقُلْ مِنْـهُـمْ اِنِّـىٓ اِلٰـهٌ مِّنْ دُوْنِهٖ فَذٰلِكَ نَجْزِيْهِ جَهَنَّـمَ ۚ كَذٰلِكَ نَجْزِى الظَّالِمِيْنَ 

  ترجمہ

(26) انہوں نے کہا کہ خدائے رحمٰن اولاد رکھتا ہے۔ اس کی ذات ( اس عیب و نقص سے) منزہ ہے ۔ یہ (فرشتے) اس کے مکرم بندے ہیں۔
(27) جو ہرگز بات کرنے میں اس پر سبقت نہیں کرتے اور اس سے فرمان کے مطابق عمل کرتے ہیں۔
(28) وہ ان کے آج کے اور آیندہ کے تمام اعمال کو بھی جانتا اور ان کے گزشتہ اعمال سے بھی آگاہ ہے اور وہ سوائے اس شخص کے کہ جس سے خدا راضی ہے (اور اس کی شناعت
 کی اجازت اس نے دی ہے کسی کی شفاعت نہیں کرتے اور وہ اس کے خوف سے ڈرتے رہتے ہیں۔ 
(29) اور جو کوئی ان میں سے یہ کہے کہ میں خدا کے سوا معبود ہوں ۔ تو ہم اس کو جہنم کی سزا دیں گے اور ظالموں کو اسی طرح سے سزا دیتے ہیں