Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره انبیاء کی فضیلت

										
																									
								

Tafseer

									
  سوره انبیاء کی فضیلت
  پیغمبر اسلام سے اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت کے بارے میں منقول ہے:
  من قرء سورة الانبياحاسبه الله حسابا يسيزا ، وصافحه وسلم 
  عليه كل نبي ذكر اسمه في القرانی 
  جو شخص سوره انبیا کو پڑھے گا ، خدا اس کے حساب کو آسان کر دے گا۔ ( روز قیامت 
  اس کے اعمال کا حساب لینے میں سخت گیری نہیں کرے گا اور ہر وہ پیغمبر کہ جس کا نام
  قرآن میں ذکر ہوا ہے وہ اس سے مصافحہ کرے گا اور ــــ اسے سلام کرے گا۔ ؎1
 اور امام صادق علیہ اسلام سے منقول ہے؛
  من قرء سورة الانبياء حبالهاكان كمن رافق النبيين اجمعين 
  في جنات النعيم وكان مهيبًا في اعين الناس حياة الدنيا 
  جو شخص سوره انبیا کو عشق ومحبت کے ساتھ پڑھے گا وہ جنت کے پرنعمت باغوں میں
  تمام انبیاء کا رفیق اور ہم نشیں ہوگا اور دنیا کی زندگی میں بھی لوگوں کی نگاہ میں باوقارہوگا۔ ؎2
  لفظ "حبالها " ( اس سورہ سے عشق ومحبت رکھتے ہوئے) درحقیقت ان روایات کے معنی کے کہنے کے لیے ایک کلید ہے کہ جو قرآن کی سورتوں کی فضیلتوں کے 

سلسلے میں ہم تک پہنچی ہیں یعنی صرف الفاظ کا پڑھ لینا ہی مقصد نہیں ہے۔ بلکہ اس کے معانی و مطالب سے محبت کرنا ہے اور یہ بات مسلم کے معنی ومفہوم سے محبت عمل کے بغیر 

کوئی معنی نہیں رکھتی ، اگر کوئی شخص یہ دعوی کرےکہ میں فلاں سورہ کا عاشق ہوں اور اس کا عمل اس کے مفاہیم کے خلاف ہوتو وہ جھوث بولتاہہ
 ہم نے بارہا کا کہا ہے کہ قرآن کتاب عقیده و عمل سے اور اس کا پڑھنا مقدمہ اور تمہید ہے سمجھنے کے لیے اور سمجھنا مقدمہ ہے ایمان و عمل کے لیے ۔
۔-----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
  ؎1       تفسیر نورالثقلین  ج 3 ، ص  412۔
   ؎2     تفسیر نورالثقلین  ج 3 ، ص  412۔