Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره طه / آیه 70 - 76

										
																									
								

Ayat No : 70-71

: طه

فَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سُجَّدًا قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ هَارُونَ وَمُوسَىٰ ۷۰قَالَ آمَنْتُمْ لَهُ قَبْلَ أَنْ آذَنَ لَكُمْ ۖ إِنَّهُ لَكَبِيرُكُمُ الَّذِي عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ ۖ فَلَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ مِنْ خِلَافٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ فِي جُذُوعِ النَّخْلِ وَلَتَعْلَمُنَّ أَيُّنَا أَشَدُّ عَذَابًا وَأَبْقَىٰ ۷۱

Translation

یہ دیکھ کر سارے جادوگر سجدہ میں گر پڑے اور آواز دی کہ ہم موسٰی اور ہارون کے پروردگار پر ایمان لے آئے. فرعون نے کہا کہ تم میری اجازت کے بغیر ہی ایمان لے آئے تو یہ تم سے بھی بڑا جادوگر ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے اب میں تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹ دوں گا اور تمہیں خرمہ کی شاخ پر سولی دے دوں گا اور تمہیں خوب معلوم ہوجائے گا کہ زیادہ سخت عذاب کرنے والا اور دیر تک رہنے والا کون ہے.

Tafseer

									۷۰۔فالقی السحرة سجّد ا قالوٓ ا اٰمنّا برب ّ ھٰرون وموسٰی 
۷۱۔ قال اٰمنتم لہ ان اٰذن لکم انہ لکبیرکم الّذی علّمکم السّحر ولاقطعن ایدیکم و ارجلکم من خلاف و ّلاصلّبنّکم فی جذوع النخل و لتعلمن اینااشد عذاباو ّابقٰی 
۷۲۔ قالو الن نورثرک علیٰ ماجآ ء نامن البینٰت والذی فطرنافاقص مآ انت قاض انماتقضی ھٰذہ الحیٰوة الدنیا
۷۳ ۔ انااٰمنا بربنا لیغفر لناخطٰیٰنا وما اکرھتناعلیہ من السّحر واللہ خیر و ابقٰی 
۷۴ ۔ انہ من یات ربہ مجرمامان لہ جھنم لایموت فیھاواللہ خیرو ابقٰی 
۷۵ ۔ ومن یاتہ مئومناقد عمل الصّٰلحٰت فاو لٰٓئک لھم الدّرجٰت العلٰی 
۷۶۔ جنٰت عدن تجر ی من تحتھاالانھٰار خلدین فیھا وذٰلک جزٰٓ ؤ امن تزکیّٰ


ترجمہ


۷۰۔(موسٰی نے اپناعصاپھینکا اور جو کچھ انہونے بنارکھاتھاوہ اسے نگل گیاتو ) سب کے سب جادوگرسجدہ میں گر پڑے اور انہوں نے کہاہم ہارون اور موسٰی کے پروردگار پریمان لائے ہیں ۔
۷۱۔ (فرعو ن نے ) کہا :کیامیری اجازت کے بغیر تم اس پرایمان لے آئے ہو ،یقیناوہ تمہارابڑا کہ جس نے تمہیں جادوسکھایاہے  یقینامیں تمہارے ایک طرف کا ہاتھ اور دوسرے طرف کاپاؤ ں کاٹ ڈالوں گااور کھجور کے تنوں کے اوپر تمہیں سولی چڑھادوں گااورتم جا ن لوگے کہ ہم میں سے کس کی سز ازیادہ درد ناک اورز یادہ پائیدار ہے ۔
۷۲ ۔انہوں نے کہا : اس خدا کی قسم کہ جس نے ہمیں پیداکیاہے ہم واضح و روشب دلائل پرجوہم تک پہنچی ہیں،تجھے ہزگز مقدم نہ کررکھیں گے ،جو حکم توکرناچاہے کر ، کیونکہ توتو صرف اس دنیاکی ز ندگی میں حکم چلاسکتاہے ۔
۷۳ ۔ ہم اپنے پروردگارپرایمان لائے ہیں تاکہ وہ ہمارے گناہوں کواور جو جادو کرنے کے لیے تو نے ہمیں مجبور کیااسے مخش دے اور خدا بہتر اورزیادہ باقی ر ہنے والاہے ۔
۷۴۔ جوشخص مجرم ہوکراپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہوگا،اس کے لیے جہنم کی آگ ہے کہ جس میںوہ نہ تومرے گا اور نہ جیے گا ۔
۷۵ ۔ اور جوشخص مومن ہواور اس نے نیک عمل انجام دیئے ہوں (جب وہ اس کی بارگاہ میں حاضر ہوگا) تو اس کے لیے عالی درجات ہیں ۔
۷۶۔ جنّت کے دائمی باغات کے جن کے (درختوں کے ) نیچے نہریں جاری ہیںوہ ہمیشہ اس میں رہیں گے اور یہ اس کی جزاہے کہ جواپنے آپ کو پاک کرے ۔