۱۔ لفظ ” مھد “و ” مھاد “ کامفہوم
كُلُوا وَارْعَوْا أَنْعَامَكُمْ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِأُولِي النُّهَىٰ ۵۴مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَىٰ ۵۵
کہ تم خود بھی کھاؤ اور اپنے جانوروں کو بھی چراؤ بے شک اس میں صاحبان هعقل کے لئے بڑی نشانیاں پائی جاتی ہیں. اسی زمین سے ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے اور اسی میں پلٹا کرلے جائیں گے اور پھر دوبارہ اسی سے نکالیں گے.
۱۔ لفظ ” مھد “و ” مھاد “ کامفہوم : دونوں ایسی جگہ کے معنی میں ہیں کہ جوبیٹھنے ، سونے اور آرام کرنے کے لیے تیار کی گئی ہواور اصل میں لفظ ” مھد “ اس جگہ کو کہاجاتاہے کہ جس میں بچہ کوسلاتے ہیں(گہوارہ یا اسی قسم کی کوئی چیز ) ۔
گویاانسان ایک ایسابچہ ّ ہے کہ جسے زمین کے گہوارے کے سپردکیاگیاہے اوراس گہوارے میںغذااوراس کی زندگی تما م وسائل موجود ہیں ۔