سوره مریم / آیه 73 - 76
وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا أَيُّ الْفَرِيقَيْنِ خَيْرٌ مَقَامًا وَأَحْسَنُ نَدِيًّا ۷۳وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِنْ قَرْنٍ هُمْ أَحْسَنُ أَثَاثًا وَرِئْيًا ۷۴قُلْ مَنْ كَانَ فِي الضَّلَالَةِ فَلْيَمْدُدْ لَهُ الرَّحْمَٰنُ مَدًّا ۚ حَتَّىٰ إِذَا رَأَوْا مَا يُوعَدُونَ إِمَّا الْعَذَابَ وَإِمَّا السَّاعَةَ فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ هُوَ شَرٌّ مَكَانًا وَأَضْعَفُ جُنْدًا ۷۵وَيَزِيدُ اللَّهُ الَّذِينَ اهْتَدَوْا هُدًى ۗ وَالْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ خَيْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَخَيْرٌ مَرَدًّا ۷۶
اور جب ان کے سامنے ہماری کِھلی ہوئی آیتیں پیش کی جاتی ہیں تو ان میں کے کافر صاحبان ایمان سے کہتے ہیں کہ ہم دونوں میں کس کی جگہ بہتر اور کس کی منزل زیادہ حسن ہے. اور ہم نے ان سے پہلے کتنی ہی جماعتوں کوہلاک کُردیا ہے جو سازوسامان اور نام و نمود میں ان سے کہیں زیادہ بہتر تھے. آپ کہہ دیجئے کہ جو شخص گمراہی میں پڑا رہے گا خدا اسے اور ڈھیل دیتا رہے گا یہاں تک کہ یہ وعدہ الٰہی کو دیکھ لیں .... یا عذاب کی یا قیامت کی شکل میں .... پھر انہیں معلوم ہوجائے گا کہ جگہ کے اعتبار سے بدترین اور مددگاروں کے اعتبار سے کمزور ترین کون ہے. اور اللہ ہدایت یافتہ افراد کی ہدایت میں اضافہ کردیتا ہے اور باقی رہنے والی نیکیاں آپ کے پروردگار کے نزدیک ثواب اور بازگشت کے اعتبار سے بہترین اور بلند ترین ہیں.
۷۳ ۔ واذتتلی علیھم اٰیٰتنا بینت قال الذین کفرو اللذین اٰمنوا ای الفریقین خیرمقاما و احسن ندیا
۷۴ ۔وکم اھلکنا قبلھم من قرن ھم احسن اثاثاورء یا
۷۵ ۔ قل اھلکن فی الضلٰلة فلیمدد لہ الرحمٰن مدا حتٰی اذاراوامایوعد ون اماالعذاب واماالساعة فسیعلمون من ھو شرمکانا و ضعف جند ا
۷۶۔ویزید اللہ الذین اھتدواھدی والبٰقیٰت الصٰلحٰت خیر عند ربک ثوابا و خیرمرد
ترجمہ
۷۳۔ اور جس وقت ہمارے واضحا آیت انہیں سنائی جاتی ہیں تو کافر مومنوں سے کہتے ہیں کہ دونوں گرو ہوں (ہم اور تم ) میں سے کونساگروہ مرتبہ و مقام کے لحاظ سے بہتر ہے اورکس کی محبت و مشاورت کی محفلوں کی سج دھج بہتر ہے اور کس کی سخاوت بڑ ھ کر ہے ۔
۷۴۔ ہم ان سے پہلے بہت سی قوموں کو ہلاک کیاہے کہ جن کامال و ثروت بھی ان سے زیادہ تھا اور ظاہر ی سج دھج میں بھی جوان سے زیادہ تھے ۔
۷۵۔ تم کہ دو کہ جوشخص گمراہی میں ہے خدا اسے اس وقت تک مہلت دیتا ہے کہ وہ اس چیز کو اپنی آنکھ سے خود دیکھ لے جس کا ان سے وعد ہ کیا گیاہے اوروہے اسی دنیاکا عذاب یاآخرت کاعذاب ۔ وہ ایسادن ہوگا جب وہ یہجان لیں گے کہ کس شخص کامقام زیادہ براہے اورکس کالشکرزیادہ کمزرور ہے ؟
۷۶۔ لیکن جن لوگوں نے ہدایت کی رہ ا ختیار کی ،خداوند تعالیٰ ان کی ہدایت کواور بڑھادیتا ہے ، وہ آثار واعمال صالح جو (انسان سے ) باقی رہ جاتے ہیں تیرے پروردگار میں ان کا ثوب اچھا اور انجا م زیادہ قدرقیمت والا ہے ۔