سوره مریم / آیه 56 - 60
وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ إِدْرِيسَ ۚ إِنَّهُ كَانَ صِدِّيقًا نَبِيًّا ۵۶وَرَفَعْنَاهُ مَكَانًا عَلِيًّا ۵۷أُولَٰئِكَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ مِنْ ذُرِّيَّةِ آدَمَ وَمِمَّنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوحٍ وَمِنْ ذُرِّيَّةِ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْرَائِيلَ وَمِمَّنْ هَدَيْنَا وَاجْتَبَيْنَا ۚ إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ آيَاتُ الرَّحْمَٰنِ خَرُّوا سُجَّدًا وَبُكِيًّا ۩ ۵۸
اور کتاب خدا میں ادریس علیھ السّلامکا بھی تذکرہ کرو کہ وہ بہت زیادہ سچے پیغمبر علیھ السّلامتھے. اور ہم نے ان کو بلند جگہ تک پہنچادیا ہے. یہ سب وہ انبیائ ہیں جن پر اللہ نے نعمت نازل کی ہے ذرّیت آدم میں سے اور ان کی نسل میں سے جن کو ہم نے نوح علیھ السّلامکے ساتھ کشتی میں اٹھایا ہے اور ابراہیم علیھ السّلام و اسرائیل علیھ السّلامکی ذرّیت میں سے اور ان میں سے جن کو ہم نے ہدایت دی ہے اور انہیں منتخب بنایا ہے کہ جب ان کے سامنے رحمان کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو روتے ہوئے سجدہ میں گر پڑتے ہیں.
۵۶۔ وذکرفی الکتاب ادریس انہ کان صدیقا نبیا
۵۷۔ ورفعنہ مکاناعلیا
۵۸ ۔اولئک الذین انعم اللہ علیھم من النبین من ذریةاٰدم وممن حملنا مع نوح ومن ذیةابرھیم و اسمعیل وممن ھدیناواجتبینااذتتلی علیھم اٰیٰت الر حمن خروسجد او بکیا
۵۹ ۔ فخلف من بعد ھم خلف اضاعو الصلٰوة و اتبعو االشھوٰت فسوف یلقون غیا
۶۰۔الامن تاب واٰمن وعمل صالحافاولٓیک ید خلون الجنة ولایظلمون شیئا
ترجمہ
۵۶۔ اور اس کتاب میں ادریس کو بھی یاد کرو وہ بہت ہی سچااور عظیم پیغمبر تھا ۔
۵۷۔ اور ہم نے اسے بلندمقام پر پہنچایا ۔
۵۸ ۔ وہ سب کے سب ایسے پیغمبر تھے کہ خداوند تعالیٰ نے انہیں اپنی نمت سے نوازاتھا ۔ انبیا ء میں سے تھے کہ جو آدم کی اولاد میں سے تھے اور ان لوگوں میں سے تھے کہ جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ کشتی میں سوارکیاتھا اور وہ ابرہیم و یعقوب کی ذریت میں سے تھے اوران لوگوں میں سے اورایسے تھے کہ جنہیں ہم نے ہدایت کی تھی اور برگزیدہ کیاتھا ۔ ایسے افراد تھے جس وقت خدائیےرحمن کی آیت ان کے سامنے پڑھی جاتھیں تو وہ زمین پر گرپڑ تے تھے اور سجدہ ے میں گریہ کیاکرتے تھے ۔
۵۹۔لیکن ان کے بعد ناشائستہ اوار ناخلفت اولاد نے ان کی جگہ لے لی ، انہونے نماز کو ضائع کیا اور شہوات کی پیروی کی اور وہ عنقریب اپنی گمراہی ( کی سزا) کو دیکھیں گے ۔
۶۰ ۔ مگر جو لوگ توبہ لرلیں ،ایمان لے آئیں اور عمل صالح بھی انجام دیں تو ایسے لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر معمولی سابھی ظلم نہیں ہوگا ۔