سوره کهف / آیه 42 - 44
وَأُحِيطَ بِثَمَرِهِ فَأَصْبَحَ يُقَلِّبُ كَفَّيْهِ عَلَىٰ مَا أَنْفَقَ فِيهَا وَهِيَ خَاوِيَةٌ عَلَىٰ عُرُوشِهَا وَيَقُولُ يَا لَيْتَنِي لَمْ أُشْرِكْ بِرَبِّي أَحَدًا ۴۲وَلَمْ تَكُنْ لَهُ فِئَةٌ يَنْصُرُونَهُ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَمَا كَانَ مُنْتَصِرًا ۴۳هُنَالِكَ الْوَلَايَةُ لِلَّهِ الْحَقِّ ۚ هُوَ خَيْرٌ ثَوَابًا وَخَيْرٌ عُقْبًا ۴۴
اور پھر اس کے باغ کے پھل آفت میں گھیر دیئے گئے تو وہ ان اخراجات پر ہاتھ ملنے لگا جو اس نے باغ کی تیاری پر صرف کئے تھے جب کہ باغ اپنی شاخوں کے بل اُلٹا پڑا ہوا تھا اور وہ کہہ رہا تھا کہ اے کاش میں کسی کو اپنے پروردگار کا شریک نہ بناتا. اور اب اس کے پاس وہ گروہ بھی نہیں تھا جو خدا کے مقابلہ میں اس کی مدد کرتا اور وہ بدلہ بھی نہیں لے سکتا تھا. اس وقت ثابت ہوا کہ قیامت کی نصرت صرف خدائے برحق کے لئے ہے وہی بہترین ثواب دینے والا ہے اور وہی انجام بخیر کرنے والا ہے.
۴۲ وَاٴُحِیطَ بِثَمَرِہِ فَاٴَصْبَحَ یُقَلِّبُ کَفَّیْہِ عَلیٰ مَا اٴَنفَقَ فِیھَا وَھِیَ خَاوِیَةٌ عَلیٰ عُرُوشِھَا وَیَقُولُ یَالَیْتَنِی لَمْ اٴُشْرِکْ بِرَبِّی اٴَحَدًا
۴۳ وَلَمْ تَکُنْ لَہُ فِئَةٌ یَنصُرُونَہُ مِنْ دُونِ اللهِ وَمَا کَانَ مُنتَصِرًا
۴۴ ھُنَالِکَ الْوَلَایَةُ لِلّٰہِ الْحَقِّ ھُوَ خَیْرٌ ثَوَابًا وَخَیْرٌ عُقْبًا
ترجمہ
۴۲۔ (بہر حال عذابِ الٰہی آپہنچا)اور اس کا سارا ثمرہ تباہ ہوگیا ۔ اس کی جو لاگت آئی تھی اُس پر وہ ہاتھ ملتا رہ گیا ۔ باغ کی حالت یہ تھی کہ اپنی ٹہنیوں پر اوندھا گر اپڑا تھا ۔ اب وہ کہتا تھا اے کاش میں نے کسی کو اپنے رب کا شریک قرار نہ دیا ہوتا ۔
۴۳۔اور کوئی جتھانہہ تھا جو خدا کے سوا اُس کی مدد کرتا اور نہ وہ آپ اپنی کچھ مدد کرسکتا تھا ۔
۴۴۔ اس وقت ثابت ہوا کہ ولایت (اور قدرت)خداوند حق کے لیے ہے کہ جس کے ہاں (اطاعت گزاروں کے لیے)بہترین ثواب اور بہترین انجام ہے ۔