سوره کهف / آیه 37 - 41
قَالَ لَهُ صَاحِبُهُ وَهُوَ يُحَاوِرُهُ أَكَفَرْتَ بِالَّذِي خَلَقَكَ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُطْفَةٍ ثُمَّ سَوَّاكَ رَجُلًا ۳۷لَٰكِنَّا هُوَ اللَّهُ رَبِّي وَلَا أُشْرِكُ بِرَبِّي أَحَدًا ۳۸وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ۚ إِنْ تَرَنِ أَنَا أَقَلَّ مِنْكَ مَالًا وَوَلَدًا ۳۹فَعَسَىٰ رَبِّي أَنْ يُؤْتِيَنِ خَيْرًا مِنْ جَنَّتِكَ وَيُرْسِلَ عَلَيْهَا حُسْبَانًا مِنَ السَّمَاءِ فَتُصْبِحَ صَعِيدًا زَلَقًا ۴۰أَوْ يُصْبِحَ مَاؤُهَا غَوْرًا فَلَنْ تَسْتَطِيعَ لَهُ طَلَبًا ۴۱
اس کے ساتھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تو نے اس کا انکار کیا ہے جس نے تجھے خاک سے پیدا کیا ہے پھر نطفہ سے گزارا ہے اور پھر ایک باقاعدہ انسان بنادیا ہے. لیکن میرا ایمان یہ ہے کہ اللہ میرا رب ہے اور میں کسی کو اس کا شریک نہیں بناسکتا ہوں. اور ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تو اپنے باغ میں داخل ہوتا تو کہتا ماشائ اللہ اس کے علاوہ کسی کے پاس کوئی قوت نہیں ہے اگر تو یہ دیکھ رہا ہے کہ میں مال اور اولاد کے اعتبار سے تجھ سے کم تر ہوں. تو امیدوار ہوں کہ میرا پروردگار مجھے بھی تیرے باغات سے بہتر باغات عنایت کردے اور ان باغات پر آسمان سے ایسی آفت نازل کردے جو سب کو خاک کردے اور چٹیل میدان بنادے. یا ان باغات کا پانی خشک ہوجائے اور تو اس کے طلب کرنے پر بھی قادر نہ ہو.
۳۷ قَالَ لَہُ صَاحِبُہُ وَھُوَ یُحَاوِرُہُ اٴَکَفَرْتَ بِالَّذِی خَلَقَکَ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُطْفَةٍ ثُمَّ سَوَّاکَ رَجُلًا
۳۸ لَکِنَّا ھُوَ اللهُ رَبِّی وَلَااٴُشْرِکُ بِرَبِّی اٴَحَدًا
۳۹ وَلَوْلَاإِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَکَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللهُ لَاقُوَّةَ إِلاَّ بِاللهِ إِنْ تُرَنِی اٴَنَا اٴَقَلَّ مِنْکَ مَالًا وَوَلَدًا
۴۰ فَعَسیٰ رَبِّی اٴَنْ یُؤْتِیَنِی خَیْرًا مِنْ جَنَّتِکَ وَیُرْسِلَ عَلَیْھَا حُسْبَانًا مِنَ السَّمَاءِ فَتُصْبِحَ صَعِیدًا زَلَقًا
۴۱ اٴَوْ یُصْبِحَ مَاؤُھَا غَوْرًا فَلَنْ تَسْتَطِیعَ لَہُ طَلَبًا
ترجمہ
۳۷۔ جب وہ یہ باتیں کررہا تھا تو اس کے (با ایمان )دوست نے کہا: کیا تو اُس خدا سے کافر ہوگیا ہے کہ جس نے تجھے مٹی سے اور پھر نطفے سے پیدا کیا اور پھر تجھے پورا شخص بنایا ۔
۳۸۔ لیکن میرا تو ایمان ہے کہ اللہ میرا رب ہے اور میں کسی کو اپنے رب کا شریک قرار نہیں دیتا ۔
۳۹۔ جب تو اپنے باغ میں داخل ہوا تو تُونے یہ کیوں نہیں کہا کہ یہ نعمت اللہ کی منشا سے ہے اور اس کے علاوہ کوئی قوت نہیں ہے، اگر تُو مجھے مال و اولاد کے لحاظ سے کم پاتا ہے (تو یہ کوئی اہم بات نہیں ہے) ۔
۴۰۔ بعید نہیں کہ میرا پروردگار مجھے تیرے باغ سے بہتر عطا کردے اور تیرے باغ پر آسمان سے کوئی ایسا عذاب نازل کردے کہ جو اسے چٹیل میدان میں بدل دے کہ جس پر پاؤں پھسل پھسل جائیں ۔
۴۱۔ یا اس کا پانی زمین کی تہوں میں ایسا اتر جائے کہ تو اسے پا بھی نہ سکے ۔