سوره کهف / آیه 13 - 16
نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ نَبَأَهُمْ بِالْحَقِّ ۚ إِنَّهُمْ فِتْيَةٌ آمَنُوا بِرَبِّهِمْ وَزِدْنَاهُمْ هُدًى ۱۳وَرَبَطْنَا عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ إِذْ قَامُوا فَقَالُوا رَبُّنَا رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ لَنْ نَدْعُوَ مِنْ دُونِهِ إِلَٰهًا ۖ لَقَدْ قُلْنَا إِذًا شَطَطًا ۱۴هَٰؤُلَاءِ قَوْمُنَا اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ آلِهَةً ۖ لَوْلَا يَأْتُونَ عَلَيْهِمْ بِسُلْطَانٍ بَيِّنٍ ۖ فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا ۱۵وَإِذِ اعْتَزَلْتُمُوهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّهَ فَأْوُوا إِلَى الْكَهْفِ يَنْشُرْ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِنْ رَحْمَتِهِ وَيُهَيِّئْ لَكُمْ مِنْ أَمْرِكُمْ مِرْفَقًا ۱۶
ہم آپ کو ان کے واقعات بالکل سچے سچے بتارہے ہیں-یہ چند جوان تھے جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے تھے اور ہم نے ان کی ہدایت میں اضافہ کردیا تھا. اوران کے دلوں کو مطمئن کردیا تھا اس وقت جب یہ سب یہ کہہ کر اٹھے کہ ہمارا پروردگار آسمانوں اور زمین کا مالک ہے ہم اس کے علاوہ کسی خدا کو نہ پکاریں گے کہ اس طرح ہم بے عقلی کی بات کے قائل ہوجائیں گے. یہ ہماری قوم ہے جس نے خدا کو چھوڑ کر دوسرے خدا اختیار کرلئے ہیں آخر یہ لوگ ان خداؤں کے لئے کوئی واضح دلیل کیوں نہیں لاتے ...._ پھر اس سے زیادہ ظالم کون ہے جو پروردگار پر افترا کرے اور اس کے خلاف الزام لگائے. اور جب تم نے ان سے اور خدا کے علاوہ ان کے تمام معبودوں سے علیحدگی اختیار کرلی ہے تو اب غارمیں پناہ لے لو تمہارا پروردگار تمہارے لئے اپنی رحمت کا دامن پھیلادے گا اور اپنے حکم سے آسانیوں کا سامان فراہم کردے گا.
۱۳ نَحْنُ نَقُصُّ عَلَیْکَ نَبَاٴَھُمْ بِالْحَقِّ إِنَّھُمْ فِتْیَةٌ آمَنُوا بِرَبِّھِمْ وَزِدْنَاھُمْ ھُدًی
۱۴ وَرَبَطْنَا عَلیٰ قُلُوبِھِمْ إِذْ قَامُوا فَقَالُوا رَبُّنَا رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْاٴَرْضِ لَنْ نَدْعُوَ مِنْ دُونِہِ إِلَھًا لَقَدْ قُلْنَا إِذًا شَطَطًا
۱۵ ھٰؤُلَاءِ قَوْمُنَا اتَّخَذُوا مِنْ دُونِہِ آلِھَةً لَوْلَایَاٴْتُونَ عَلَیْھِمْ بِسُلْطَانٍ بَیِّنٍ فَمَنْ اٴَظْلَمُ مِمَّنْ افْتَریٰ عَلَی اللهِ کَذِبًا
۱۶ وَإِذْ اعْتَزَلْتُمُوھُمْ وَمَا یَعْبُدُونَ إِلاَّ اللهَ فَاٴْوُوا إِلَی الْکَھْفِ یَنشُرْ لَکُمْ رَبُّکُمْ مِنْ رَحْمَتِہِ وَیُھَیِّءْ لَکُمْ مِنْ اٴَمْرِکُمْ مِرفَقًا
ترجمہ
۱۳۔ہم تجھ سے ان کا صحیح واقعہ بیان کرتے ہیں، وہ ایسے جوانمرد تھے کہ جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے تھے اور ہم نے انھیں مزید ہدایت فرمائی تھی۔
۱۴۔ ہم نے ان کے دل مضبوط کئے جبکہ انھوں نے قیام کیا اور کہا: ہمارا رب آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے ۔ ہم اس کے علاوہ ہرگز کی کی پرستش نہیں کریں گے ۔ اگر ہم ایسی بات کریں تو ہم نے بیہودہ بات کی۔
۱۵۔ ہماری اس قوم نے اس کی بجائے اوروں کو معبود بنا رکھا ہے ۔ یہ لوگ ان کے معبودوں کے لئے کوئی واضح دلیل کیوں پیش نہیں کرتے، اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوسکتا ہے کہ جو خدا پر جھوٹ باندھے ۔
16۔ اور جس وقت ان لوگوں سے اور ان سے کہ الله کے بجائے جن کی یہ پرستش کرتے ہیں، تم کنارہ کشی اختیار کرلو تو غار میں جاپناہ لو کہ تمھارا رب تم پر اپنی رحمت (کا سایہ) کرے گا اور تمھارے لئے آسائش ونجات کی راہ کھول دے گا ۔