سوره کهف / آیه 9 - 12
أَمْ حَسِبْتَ أَنَّ أَصْحَابَ الْكَهْفِ وَالرَّقِيمِ كَانُوا مِنْ آيَاتِنَا عَجَبًا ۹إِذْ أَوَى الْفِتْيَةُ إِلَى الْكَهْفِ فَقَالُوا رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا ۱۰فَضَرَبْنَا عَلَىٰ آذَانِهِمْ فِي الْكَهْفِ سِنِينَ عَدَدًا ۱۱ثُمَّ بَعَثْنَاهُمْ لِنَعْلَمَ أَيُّ الْحِزْبَيْنِ أَحْصَىٰ لِمَا لَبِثُوا أَمَدًا ۱۲
کیا تمہارا خیال یہ ہے کہ کہف و رقیم والے ہماری نشانیوں میں سے کوئی تعجب خیز نشانی تھے. جبکہ کچھ جوانوں نے غار میں پناہ لی اور یہ دعا کی کہ پروردگار ہم کو اپنی رحمت عطا فرما اور ہمارے لئے ہمارے کام میں کامیابی کا سامان فراہم کردے. تو ہم نے غار میں ان کے کانوں پر چند برسوں کے لئے پردے ڈال دیئے. پھر ہم نے انہیں دوبارہ اٹھایا تاکہ یہ دیکھیں کہ دونوں گروہوں میں اپنے ٹھہرنے کی مدّت کسے زیادہ معلوم ہے.
۹ اٴَمْ حَسِبْتَ اٴَنَّ اٴَصْحَابَ الْکَھْفِ وَالرَّقِیمِ کَانُوا مِنْ آیَاتِنَا عَجَبًا
۱۰ إِذْ اٴَوَی الْفِتْیَةُ إِلَی الْکَھْفِ فَقَالُوا رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَدُنْکَ رَحْمَةً وَھَیِّءْ لَنَا مِنْ اٴَمْرِنَا رَشَدًا
۱۱ فَضَرَبْنَا عَلیٰ آذَانِھِمْ فِی الْکَھْفِ سِنِینَ عَدَدًا
۱۲ ثُمَّ بَعَثْنَاھُمْ لِنَعْلَمَ اٴَیُّ الْحِزْبَیْنِ اٴَحْصَی لِمَا لَبِثُوا اٴَمَدًا
ترجمہ
۹۔ کیا تم خیال کرتے ہو کہ اصحابِ کہف و رقیم ہماری عجیب نشانیوں میں سے تھے ۔
۱۰۔ وہ وقت یا کرو جب جوانوں کے اس گروہ نے نماز میں جاپناہ لی اور کہا: پروردگارا! ہمیں اپنی رحمت سے نوازا اور ہمیں راہ نجات فراہم کر۔
۱۱۔ ان کے کانوں پر ہم نے (نیند کا)پردہ ڈال دیا اور وہ سالہا سال سوئے رہے ۔
۱۲۔ پھر ہم نے اٹھایا تاکہ واضح ہوجائے کہ ان دو گروہوں میں سے کسے اپنی نیند کی مدت خوب یاد ہے ۔