Tafseer e Namoona

Topic

											

									  ۵۔ خدایا ! ہمیں ہمارے سپرد نہ کر

										
																									
								

Ayat No : 73-75

: الاسراء

وَإِنْ كَادُوا لَيَفْتِنُونَكَ عَنِ الَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ لِتَفْتَرِيَ عَلَيْنَا غَيْرَهُ ۖ وَإِذًا لَاتَّخَذُوكَ خَلِيلًا ۷۳وَلَوْلَا أَنْ ثَبَّتْنَاكَ لَقَدْ كِدْتَ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ شَيْئًا قَلِيلًا ۷۴إِذًا لَأَذَقْنَاكَ ضِعْفَ الْحَيَاةِ وَضِعْفَ الْمَمَاتِ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ عَلَيْنَا نَصِيرًا ۷۵

Translation

اور یہ ظالم اس بات کے کوشاں تھے کہ آپ کو ہماری وحی سے ہٹا کر دوسری باتوں کے افترا پر آمادہ کردیں اور اس طرح یہ آپ کو اپنا دوست بنالیتے. اور اگر ہماری توفیق خاص نے آپ کو ثابت قدم نہ رکھا ہوتا تو آپ (بشری طور پر) کچھ نہ کچھ ان کی طرف مائل ضرور ہوجاتے. اور پھر ہم زندگانی دنیا اور موت دونوں مرحلوں پر رَہرا مزہ چکھاتے اور آپ ہمارے خلاف کوئی مددگار اور کمک کرنے والا بھی نہ پاتے.

Tafseer

									۵۔ خدایا ! ہمیں ہمارے سپرد نہ کر
 


منابع اسلامی میں ہے کہ جس وقت زیرِ نظر آیات نازل ہوئیں تو پیغمبر اکرم صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے بارگاہِ الٰہی میں عرض کیا:
”اللھم لاتکلنی الیٰ نفسی طرفة عین ابدا“۔
خدایا! مجھے پلک چھپکنے کے برابر بھی میرے اپنے سپرد نہ کر ۔
رسول اللہ کی یہ معنی خیز دعا ہم سب کو اہم درس دیتی ہے اور وہ یہ کہ ہمیں ہرحالت میں خدا کی بارگاہ میں پناہ لینی چاہییے اور اس کے لطف وکرم کا سہارا لینا چاہیئے کیونکہ معصوم انبیاء بھی اس کی مدد کے بغیر لغزشوں سے محفوظ نہیں رہ سکتے تھے چہ جائیکہ ہم کو جو شیطانی وسوسوں میں گھِرے رہتے ہیں ۔