سوره نحل/ آیه 78-79-80-81-82-83
وَاللَّهُ أَخْرَجَكُمْ مِنْ بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيْئًا وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ ۙ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ۷۸أَلَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ مُسَخَّرَاتٍ فِي جَوِّ السَّمَاءِ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا اللَّهُ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ۷۹وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُمْ مِنْ بُيُوتِكُمْ سَكَنًا وَجَعَلَ لَكُمْ مِنْ جُلُودِ الْأَنْعَامِ بُيُوتًا تَسْتَخِفُّونَهَا يَوْمَ ظَعْنِكُمْ وَيَوْمَ إِقَامَتِكُمْ ۙ وَمِنْ أَصْوَافِهَا وَأَوْبَارِهَا وَأَشْعَارِهَا أَثَاثًا وَمَتَاعًا إِلَىٰ حِينٍ ۸۰وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُمْ مِمَّا خَلَقَ ظِلَالًا وَجَعَلَ لَكُمْ مِنَ الْجِبَالِ أَكْنَانًا وَجَعَلَ لَكُمْ سَرَابِيلَ تَقِيكُمُ الْحَرَّ وَسَرَابِيلَ تَقِيكُمْ بَأْسَكُمْ ۚ كَذَٰلِكَ يُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْلِمُونَ ۸۱فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلَاغُ الْمُبِينُ ۸۲يَعْرِفُونَ نِعْمَتَ اللَّهِ ثُمَّ يُنْكِرُونَهَا وَأَكْثَرُهُمُ الْكَافِرُونَ ۸۳
اور اللہ ہی نے تمہیں شکم مادر سے اس طرح نکالا ہے کہ تم کچھ نہیں جانتے تھے اور اسی نے تمہارے لئے کان آنکھ اور دل قرار دئے ہیں کہ شاید تم شکر گزار بن جاؤ. کیا ان لوگوں نے پرندوں کی طرف نہیں دیکھا کہ وہ کس طرح فضائے آسمان میں مسخر ہیں کہ اللہ کے علاوہ انہیں کوئی روکنے والا اور سنبھالنے والا نہیںہے بیشک اس میں بھی اس قوم کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں جو ایمان رکھنے والی قوم ہے. اور اللہ ہی نے تمہارے لئے تمہارے گھروں کو وجہ سکون بنایا ہے اور تمہارے لئے جانوروں کی کھالوں سے ایسے گھر بنادئے ہیں جن کو تم روزِ سفر بھی ہلکاسمجھتے ہو اور روزِ اقامت بھی ہلکا محسوس کرتے ہو اور پھر ان کے اون, روئیں اور بالوں سے مختلف سامان هزندگی اور ایک مدّت کے لئے کارآمد چیزیں بنادیں. اور اللہ ہی نے تمہارے لئے مخلوقات کا سایہ قرار دیا ہے اور پہاڑوں میں چھپنے کی جگہیں بنائی ہیں اور ایسے پیراہن بنائے ہیں جو گرمی سے بچاسکیں اور پھر ایسے پیراہن بنائے ہیں جو ہتھیاروں کی زد سے بچاسکیں. وہ اسی طرح اپنی نعمتوں کو تمہارے اوپر تمام کردیتا ہے کہ شاید تم اطاعت گزار بن جاؤ. پھر اس کے بعد بھی اگر یہ ظالم منہ پھیر لیں تو آپ کا کام صرف واضح پیغام کا پہنچا دینا ہے اور بس. یہ لوگ اللہ کی نعمت کو پہچانتے ہیں اور پھر انکار کرتے ہیں اور ان کی اکثریت کافر ہے.
78- وَاللّـٰهُ اَخْرَجَكُمْ مِّنْ بُطُوْنِ اُمَّهَاتِكُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ شَيْئًا وَّجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَالْاَفْئِدَةَ ۙ لَعَلَّكُمْ تَشْكُـرُوْنَ۔
79- اَلَمْ يَرَوْا اِلَى الطَّيْـرِ مُسَخَّرَاتٍ فِىْ جَوِّ السَّمَآءِۖ مَا يُمْسِكُـهُنَّ اِلَّا اللّـٰهُ ۗ اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَاٰيَاتٍ لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُـوْنَ۔
80- وَاللّـٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ بُيُوْتِكُمْ سَكَنًا وَّجَعَلَ لَكُمْ مِّنْ جُلُوْدِ الْاَنْعَامِ بُيُوْتًا تَسْتَخِفُّوْنَـهَا يَوْمَ ظَعْنِكُمْ وَيَوْمَ اِقَامَتِكُمْ ۙ وَمِنْ اَصْوَافِهَا وَاَوْبَارِهَا وَاَشْعَارِهَآ اَثَاثًا وَّمَتَاعًا اِلٰى حِيْنٍ۔
81- وَاللّـٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّمَّا خَلَقَ ظِلَالًا وَّجَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الْجِبَالِ اَكْنَانًا وَّجَعَلَ لَكُمْ سَرَابِيْلَ تَقِيْكُمُ الْحَرَّ وَسَرَابِيْلَ تَقِيْكُمْ بَاْسَكُمْ ۚ كَذٰلِكَ يُتِـمُّ نِعْمَتَهٝ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْلِمُوْنَ۔
82- فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلَاغُ الْمُبِيْنُ۔
83- يَعْرِفُوْنَ نِعْمَتَ اللّـٰهِ ثُـمَّ يُنْكِـرُوْنَـهَا وَاَكْثَرُهُـمُ الْكَافِرُوْنَ۔
ترجمہ:
78- اللہ نے تمھیں تمھاری ماؤں کے شکم سے اس حالت میں نکالا کہ تم کچھ نہ جانتے تھے لیکن اس نے تمھیں کان، آنکھ اور عقل عطا کی تا کہ اس کی نعمت کا شکر ادا کرو۔
79- کیا انھوں نے ان پرندوں پر نظر نہیں ڈالی کہ جو فضائے آسمانی میں مسخر ہیں انھیں خدا کے سوا کس نے تھام رکھا ہے اس میں (عظمت و قدرت خدا) کی نشانیان ہیں ان لوگوں کے لیے کہ جو ایمان رکھتے ہیں۔
80- اور اللہ نے تمھارے لیے تمھارے گھروں میں سے آرام و قیام کی جگہ قرار دی اور اسی نے تمھارے لیے چوپایوں کی کھالوں سے خیمے بنائے جنھیں تم سبک پاکر اپنے سفر حضر میں کام میں لاتے ہو اور ان سے حاصل ہونے والی اُون، روٹی اور بالوں سے تمھارے لیے ایک معین وقت تک کے لیے بہت سے اسباب اور کار آمد چیزیں پیدا کی ہیں۔
81- اس نے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں سے تمھارے لیے سائے کا انتظام کیا۔ پہاڑوں میں تمھارے لیے پناہ گاہیں بنائیں اور تمھارے لیے ایسے لباس بنائے کہ جو گرمی (اور سردی) سے بچاتے ہیں اور جنگ میں تمھاری حفاظت کرنے والے لباس بھی بنائے ہیں اس طرح وہ تم پر اپنی نعمتوں کی تکمیل کرتا ہے تا کہ تم اس کے حکم کے سامنے سر تسلیم خم کرو۔
82- (ان سب چیزوں کے باوجود) اگر وہ روگردانی کریں (تو تم پریشان نہ ہو جاؤ) تیرے ذمے تو صرف واضح ابلاغ کرنا ہے۔
83- (لیکن) وہ اللہ کی نعمت کو پہچانتے ہیں پھر اس کا انکار کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر کافر ہیں۔