Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره نحل/ آیه 30 - 32

										
																									
								

Ayat No : 30-32

: النحل

وَقِيلَ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا مَاذَا أَنْزَلَ رَبُّكُمْ ۚ قَالُوا خَيْرًا ۗ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي هَٰذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ ۚ وَلَدَارُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ ۚ وَلَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِينَ ۳۰جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۖ لَهُمْ فِيهَا مَا يَشَاءُونَ ۚ كَذَٰلِكَ يَجْزِي اللَّهُ الْمُتَّقِينَ ۳۱الَّذِينَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ طَيِّبِينَ ۙ يَقُولُونَ سَلَامٌ عَلَيْكُمُ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ ۳۲

Translation

اور جب صاحبان هتقوٰی سے کہا گیا کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل کیا ہے تو انہوں نے کہا کہ سب خیر ہے - بیشک جن لوگوں نے اس دنیا میں نیک اعمال کئے ہیں ان کے لئے نیکی ہے اور آخرت کا گھر تو بہرحال بہتر ہے اور وہ لَتقّین کا بہترین مکان ہے. وہاں ہمیشہ رہنے والے باغات ہیں جن میں یہ لوگ داخل ہوں گے اور ان کے نیچے نہریں جاری ہوں گی وہ جو کچھ چاہیں گے سب ان کے لئے حاضر ہوگا کہ اللہ اسی طرح ان صاحبان ه تقوٰی کو جزا دیتا ہے. جنہیں ملائکہ اس عالم میں اٹھاتے ہیں کہ وہ پاک و پاکیزہ ہوتے ہیں اور ان سے ملائکہ کہتے ہیں کہ تم پر سلام ہو اب تم اپنے نیک اعمال کی بنا پر جنّت میں داخل ہوجاؤ.

Tafseer

									۳۰۔ وَقِیلَ لِلَّذِینَ اتَّقَوْا مَاذَا اٴَنْزَلَ رَبُّکُمْ قَالُوا خَیْرًا لِلَّذِینَ اٴَحْسَنُوا فِی ھَذِہِ الدُّنْیَا حَسَنَةٌ وَلَدَارُ الْآخِرَةِ خَیْرٌ وَلَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِین۔
۳۱۔ جَنَّاتُ عَدْنٍ یَدْخُلُونَھا تَجْرِی مِنْ تَحْتِھَا الْاٴَنْھَارُ لَھُمْ فِیھَا مَا یَشَائُونَ کَذَلِکَ یَجْزِی اللهُ الْمُتَّقِینَ۔
۳۲۔ الَّذِینَ تَتَوَفَّاھُمْ الْمَلاَئِکَةُ طَیِّبِینَ یَقُولُونَ سَلاَمٌ عَلَیْکُمْ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِمَا کُنتُمْ تَعْمَلُونَ۔

 


ترجمہ
 


۳۰۔ جب پر ہیز گاروں سے کہا جاتا ہے کہ تمہارے پر وردگار نے کیا نازل کیا ہے تو وہ کہتے ہیں خیر ( اور سعادت) جن لوگوں نے اس دنیا میں نیکی کی ہے ان کےلئے بھلائی ہے اور آخرت کا گھر تو اس سے بھی بہتر ہے اورپر ہیز گاروں کا گھر کتنا اچھا ہے ۔ 
۳۱۔ بہشت ِ جاوداں کے باغات ہیں کہ جن میں وہ سب داخل ہوں گے ان کے نیچے نہریں جاری ہیں وہ جو کچھ چاہیں گے وہاں موجود ہے ۔ اللہ پر ہیز گاروں کو اسی طرح جزا دیتا ہے ۔
۳۲۔وہی کہ ( قبض روح کرنے والے )فرشتے جن کی روح اس حالت میں قبض کریں گے کہ وہ پاک و پا کیزہ ہوں گے انھیں کہیں گے کہ تم پر سلام ہو اپنے اعمال کے سبب بہشت میں داخل ہو جاوٴ۔