سوره نحل/ آیه 19 - 23
وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُونَ ۱۹وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ ۲۰أَمْوَاتٌ غَيْرُ أَحْيَاءٍ ۖ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ ۲۱إِلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ ۚ فَالَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ قُلُوبُهُمْ مُنْكِرَةٌ وَهُمْ مُسْتَكْبِرُونَ ۲۲لَا جَرَمَ أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ ۚ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْتَكْبِرِينَ ۲۳
اور اللہ ہی تمہارے باطن و ظاہر دونوں سے باخبر ہے. اور اس کے علاوہ جنہیں یہ مشرکین پکارتے ہیں وہ خود ہی مخلوق ہیں اور وہ کسی چیز کو خلق نہیں کرسکتے ہیں. وہ تو مفِدہ ہیں ان میں زندگی بھی نہیں ہے اور نہ انہیں یہ خبر ہے کہ مفِدے کب اٹھائے جائیں گے. تمہارا خدا صرف ایک ہے اور جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں ان کے دل منکر قسم کے ہیں اور وہ خود مغرور و متکّبر ہیں. یقینا اللہ ان تمام باتوں کو جانتا ہے جنہیں یہ حُھپاتے ہیں یا جن کا اظہار کرتے ہیں وہ متکبرین کو ہرگز پسند نہیں کرتا ہے.
۱۹۔ وَاللهُ یَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُونَ
۲۰۔ وَالَّذِینَ یَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللهِ لاَیَخْلُقُونَ شَیْئًا وَھُمْ یُخْلَقُونَ ۔
۲۱۔ اٴَمْوَاتٌ غَیْرُ اٴَحْیَاءٍ وَمَا یَشْعُرُونَ اٴَیَّانَ یُبْعَثُونَ ۔
۲۲ إِلَھُکُمْ إِلَہٌ وَاحِدٌ فَالَّذِینَ لاَیُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ قُلُوبُھُمْ مُنکِرَةٌ وَھُمْ مُسْتَکْبِرُونَ۔
۲۳۔ لاَجَرَمَ اٴَنَّ اللهَ یَعْلَمُ مَا یُسِرُّونَ وَمَا یُعْلِنُونَ إِنَّہُ لاَیُحِبُّ الْمُسْتَکْبِرِینَ۔
ترجم
۱۹۔ جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ تم اعلانیہ کرتے ہو اللہ سب کو جانتا ہے ۔
۲۰۔خد اکے علاوہ وہ جن معبودوں کو پکارتے ہیں وہ کسی چیز کو خلق نہیں کرسکتے بلکہ وہ تو خود مخلوق ہیں ۔
۲۱۔ وہ بے جان موجودات ہیں جن میں زندگی کی کوئی رمق نہیں اور انھیں معلوم نہیں کہ ان کی عبادت کرنے والے کب محشور ہوں گے ۔
۲۲۔تمہارا معبود خدائے یکتا ہے لیکن جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل حق کا انکار کرتے ہیں اور وہ بڑے بن بیٹھے ہیں ۔
۲۳۔جسے وہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں یقینا خدا اس سب سے باخبر ہے ۔ اور وہ مستکبرین کو پسند نہیں کرتا ۔
مردہ اور بے شعور معبود