سوره حجر / آیه 51 - 60
وَنَبِّئْهُمْ عَنْ ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ ۵۱إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَامًا قَالَ إِنَّا مِنْكُمْ وَجِلُونَ ۵۲قَالُوا لَا تَوْجَلْ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ ۵۳قَالَ أَبَشَّرْتُمُونِي عَلَىٰ أَنْ مَسَّنِيَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُونَ ۵۴قَالُوا بَشَّرْنَاكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُنْ مِنَ الْقَانِطِينَ ۵۵قَالَ وَمَنْ يَقْنَطُ مِنْ رَحْمَةِ رَبِّهِ إِلَّا الضَّالُّونَ ۵۶قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ ۵۷قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَىٰ قَوْمٍ مُجْرِمِينَ ۵۸إِلَّا آلَ لُوطٍ إِنَّا لَمُنَجُّوهُمْ أَجْمَعِينَ ۵۹إِلَّا امْرَأَتَهُ قَدَّرْنَا ۙ إِنَّهَا لَمِنَ الْغَابِرِينَ ۶۰
اور انہیں ابراہیم کے مہمانوں کے بارے میں اطلاع دیدو. جب وہ لوگ ابراہیم کے پاس وارد ہوئے اور سلام کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم آپ سے خوفزدہ ہیں. انہوں نے کہا کہ آپ ڈریں نہیں ہم آپ کو ایک فرزند دانا کی بشارت دینے کے لئے آئے ہیں. ابراہیم نے کہا کہ اب جب کہ بڑھاپا چھاگیا ہے تو مجھے کس چیز کی بشارت دے رہے ہو. انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو بالکل سچی بشارت دے رہے ہیں خبردر آپ مایوسوں میں سے نہ ہوجائیں. ابراہیم علیھ السّلام نے کہا کہ رحمت خدا سے سوائے گمراہوں کے کون مایوس ہوسکتا ہے. پھر کہا کہ مگر یہ تو بتائیے کہ آپ لوگوں کا مقصد کیا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں. علاوہ لوط کے گھر والوں کے کہ ان میں کے ہر ایک کو نجات دینے والے ہیں. علاوہ ان کی بیوی کے کہ اس کے لئے ہم نے طے کردیا ہے کہ وہ عذاب میں رہ جانے والوں میں سے ہوگی.
۵۱۔ وَنَبِّئْھُمْ عَنْ ضَیْفِ إِبْرَاھِیمَ۔
۵۲۔ إِذْ دَخَلُوا عَلَیْہِ فَقَالُوا سَلَامًا قَالَ إِنَّا مِنْکُمْ وَجِلُونَ ۔
۵۳۔ قَالُوا لاَتَوْجَلْ إِنَّا نُبَشِّرُکَ بِغُلَامٍ عَلِیمٍ۔
۵۴۔ قَالَ اٴَبَشَّرْتُمُونِی عَلَی اٴَنْ مَسَّنِی الْکِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُونَ۔
۵۵۔ قَالُوا بَشَّرْنَاکَ بِالْحَقِّ فَلاَتَکُنْ مِنْ الْقَانِطِینَ۔
۵۶۔ قَالَ وَمَنْ یَقْنَطُ مِنْ رَحْمَةِ رَبِّہِ إِلاَّ الضَّالُّون۔
۵۷۔ قَالَ فَمَا خَطْبُکُمْ اٴَیُّھَا الْمُرْسَلُونَ ۔
۵۸۔ قَالُوا إِنَّا اٴُرْسِلْنَا إِلَی قَوْمٍ مُجْرِمِینَ ۔
۵۹۔ إِلاَّ آلَ لُوطٍ إِنَّا لَمُنَجُّوھُمْ اٴَجْمَعِینَ ۔
۶۰۔ إِلاَّ امْرَاٴَتَہُ قَدَّرْنَا إِنَّھَا لَمِنْ الْغَابِرِینَ ۔]
ترجمه
۵۱۔اور انھیں (میرے بندوں کو)ابراہیم کے مہمانوں کی خبر دے ۔
۵۲۔جس وقت وہ اس کے پاس پہنچے اور سلام کیا ( تو ابراہیم نے ) کہا : ہم تم سے خوفزدہ ہیں ۔
۵۳۔انھوں نے کہا: ڈرو نہیں ،ہم تجھے ایک دانا اور عالم بیٹے کی بشارت دیتے ہیں ۔
۵۴۔انھوںنے کہا: کیامجھے بشارت دیتے حالانکہ میں بوڑھا ہوگیا ہوں (توپھر)توپھر کس چیزکی بشارت دیتے ہو ۔
۵۵۔انھوں نے کہا : ہم سچی بشارت دیتے ہیں ، مایوس لوگوں میں سے نہ ہو ۔
۵۶۔اپنے پر وردگار کی رحمت سے گمراہوں کے علاوہ کون مایوس ہوتا ہے ۔
۵۷۔(پھر اس نے )کہا : اے فرستادگان الہٰی ! تم کس کام کے لئے مامور کیے گئے ہو ۔
۵۸۔وہ کہنے:ہماری ذمہ دار ی گنہ گار قوم سے ہے کہ انھیں ہلاک کریں ۔
۵۹۔سوالئے خاندان لوط کے کہ ان سب کو بچا لیں گے ۔
۶۰۔البتہ اس کی بیوی کو ہم نے طے کیا ہے کہ وہ ( شہر میں ) پیچھے رہ جانے والوں (اور ہلاک ہونے والوں) میں سے ہو ۔