سوره حجر / آیه 22 - 25
وَأَرْسَلْنَا الرِّيَاحَ لَوَاقِحَ فَأَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَسْقَيْنَاكُمُوهُ وَمَا أَنْتُمْ لَهُ بِخَازِنِينَ ۲۲وَإِنَّا لَنَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَنَحْنُ الْوَارِثُونَ ۲۳وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنْكُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَأْخِرِينَ ۲۴وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ ۚ إِنَّهُ حَكِيمٌ عَلِيمٌ ۲۵
اور ہم نے ہواؤں کو بادلوں کا بوجھ اٹھانے والا بناکر چلایا ہے پھر آسمان سے پانی برسایا ہے جس سے تم کو سیراب کیا ہے اور تم اس کے خزانہ دار نہیں تھے. اور ہم ہی حیات و موت کے دینے والے ہیں اور ہم ہی سب کے والی و وارث ہیں. اور ہم تم سے پہلے گزر جانے والوں کو بھی جانتے ہیں اور بعد میں آنے والوں سے بھی باخبر ہیں. اور تمہارا پروردگار ہی سب کو ایک جگہ جمع کرے گا کہ وہ صاحبِ علم بھی ہے اور صاحب هحکمت بھی.
۲۲۔ وَاٴَرْسَلْنَا الرِّیَاحَ لَوَاقِحَ فَاٴَنْزَلْنَا مِنْ السَّمَاءِ مَاءً فَاٴَسْقَیْنَاکُمُوہُ وَمَا اٴَنْتُمْ لَہُ بِخَازِنِینَ ۔
۲۳۔ وَإِنَّا لَنَحْنُ نُحْیِ وَنُمِیتُ وَنَحْنُ الْوَارِثُونَ ۔
۲۴۔ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِینَ مِنْکُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَاٴْخِرِینَ ۔
۲۵۔ وَإِنَّ رَبَّکَ ھُوَ یَحْشُرُھُمْ إِنَّہُ حَکِیمٌ عَلِیمٌ ۔
ترجمہ
۲۲۔ ہم نے ہوائیں (بادلوں کے ایک دوسرے سے ملنے ، ان کے بار آور ہونے اور ) تلقیح کے لئے بھیجیں، اور آسمان سے ہم نے پانی نازل کیا اور اس سے سیراب کیا جبکہ تم ان کے حفاظت اور نگہداری کی طاقت نہیں رکھتے تھے ۔
۲۳۔اور ہم ہیں جو زندہ کرتے ہیں اور مارتے ہیں اور ہم ( سارے عالم کے )وارث ہیں ۔
۲۴۔ ہم تمہارے متقدمین کو بھی جانتے تھے اور متاخرین کو بھی ۔
۲۵۔ تیرا پرورردگار یقینی طور پر(قیامت میں)سب کو جمع اور محشور کرے گا کیونکہ وہ حکیم اور دانا ہے ۔