Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره ابراهیم / آیه 31- 34

										
																									
								

Ayat No : 31-34

: ابراهيم

قُلْ لِعِبَادِيَ الَّذِينَ آمَنُوا يُقِيمُوا الصَّلَاةَ وَيُنْفِقُوا مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ يَوْمٌ لَا بَيْعٌ فِيهِ وَلَا خِلَالٌ ۳۱اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَأَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَكُمْ ۖ وَسَخَّرَ لَكُمُ الْفُلْكَ لِتَجْرِيَ فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ ۖ وَسَخَّرَ لَكُمُ الْأَنْهَارَ ۳۲وَسَخَّرَ لَكُمُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ دَائِبَيْنِ ۖ وَسَخَّرَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ ۳۳وَآتَاكُمْ مِنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ ۚ وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا ۗ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَظَلُومٌ كَفَّارٌ ۳۴

Translation

اور آپ میرے ایماندار بندوں سے کہہ دیجئے کہ نمازیں قائم کریں اور ہمارے رزق میں سے خفیہ اور علانیہ ہماری راہ میں انفاق کریں قبل اس کے کہ وہ دن آجائے جب نہ تجارت کام آئے گی اور نہ دوستی. اللہ ہی وہ ہے جس نے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے اور آسمان سے پانی برسا کر اس کے ذریعہ تمہاری روزی کے لئے پھل پیدا کئے ہیں اور کشتیوں کو مسخر کردیا ہے کہ سمندر میں اس کے حکم سے چلیں اور تمہارے لئے نہروں کو بھی مسخر کردیا ہے. اور تمہارے لئے حرکت کرنے والے آفتاب و ماہتاب کو بھی مسخر کردیا ہے اور تمہارے لئے رات اور دن کو بھی مسخر کردیا ہے. اور جو کچھ تم نے مانگا اس میں سے کچھ نہ کچھ ضرور دیا اور اگر تم اس کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو گے تو ہرگز شمار نہیں کرسکتے -بیشک انسان بڑا ظالم اور انکار کرنے والا ہے.

Tafseer

									31۔ قُلْ لِعِبَادِی الَّذِینَ آمَنُوا یُقِیمُوا الصَّلَاةَ وَیُنفِقُوا مِمَّا رَزَقْنَاھُمْ سِرًّا وَعَلَانِیَةً مِنْ قَبْلِ اٴَنْ یَاٴْتِیَ یَوْمٌ لاَبَیْعٌ فِیہِ وَلاَخِلَالٌ۔
۳۲۔ اللهُ الَّذِی خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْاٴَرْضَ وَاٴَنزَلَ مِنْ السَّمَاءِ مَاءً فَاٴَخْرَجَ بِہِ مِنْ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَکُمْ وَسَخَّرَ لَکُمْ الْفُلْکَ لِتَجْرِیَ فِی الْبَحْرِ بِاٴَمْرِہِ وَسَخَّرَ لَکُمْ الْاٴَنھَارَ ۔
۳۳ وَسَخَّرَ لَکُمْ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ دَائِبَیْنِ وَسَخَّرَ لَکُمْ اللَّیْلَ وَالنَّھَارَ ۔
۳۴۔ وَآتَاکُمْ مِنْ کُلِّ مَا سَاٴَلْتُمُوہُ وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللهِ لاَتُحْصُوھَا إِنَّ الْإِنسَانَ لَظَلُومٌ کَفَّارٌ۔


ترجمہ
 
۳۱۔ میرے ان بندوں سے کہہ دو کہ جو ایمان لائے ہیں کہ نماز قائم کریں اور ہم نے جو انہیں روزی دی ہے اس میں سے پنہاں و آشکار انفاق کریں ، اس سے پہلے کہ وہ دن آجائے کہ جس میں خرید و فروخت ہے نہ دوستی ( نہ مال کے ذریعے عذاب ِ خدا سے نجات مل سکے گی اور نہ کسی او رمادی رشتے سے ) ۔ 
۳۲۔ اللہ وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پید اکیاہے اور آسمان سے پانی نازل کیا ہے اس کے ذریعے تماہرے رزق کے طور پر پھل اگائے ہیں اورکشتی کو تمہارے لئے مسخر کیا ہے تاکہ وہ اس کے حکم سے صفحہ ٴ دریا پر چلے اور نہریں بھی تمہارے لئے مسخر کی ہیں۔ 
۳۳۔ منظم پرو گرام کے ماتحت کام کر نے والے سورج اور چاند کو تمہارے لئے مسخر کیا ہے اور رات او ردن کو ( بھی ) تمہار ے لئے مسخر کیا ہے ۔ 
۳۴۔ اور تم نے جس چیز کا اس سے تقاضا کیا تھا وہ اس نے تمہیں دے دی اور نعمات ِ الہٰی کا شمار کرنے لگو تو ہر گز شمار نہیں کرسکوگے انسان ستمگر اور کفران کرنے والا ہے ۔