سوره ابراهیم / آیه 28- 30
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَتَ اللَّهِ كُفْرًا وَأَحَلُّوا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ ۲۸جَهَنَّمَ يَصْلَوْنَهَا ۖ وَبِئْسَ الْقَرَارُ ۲۹وَجَعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا لِيُضِلُّوا عَنْ سَبِيلِهِ ۗ قُلْ تَمَتَّعُوا فَإِنَّ مَصِيرَكُمْ إِلَى النَّارِ ۳۰
کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہوں نے اللہ کی نعمت کو کفرانِ نعمت سے تبدیل کردیا اور اپنی قوم کو ہلاکت کی منزل تک پہنچادیا. وہ جہنم ّجس میں سب واصل ہوں گے اور وہ بدترین قرار گاہ ہے. اور ان لوگوں نے اللہ کے لئے مثل قرار دیئے تاکہ اس کے ذریعہ لوگوں کو بہکا سکیں تو آپ کہہ دیجئے کہ تھوڑے دن اور مزے کرلو پھر تو تمہارا انجام جہّنم ہی ہے.
۲۸۔ اٴَلَمْ تَرَی إِلَی الَّذِینَ بَدَّلُوا نِعْمَةَ اللهِ کُفْرًا وَاٴَحَلُّوا قَوْمَھُمْ دَارَ الْبَوَارِ ۔
۲۹۔ جَھَنَّمَ یَصْلَوْنَھَا وَبِئْسَ الْقَرَارُ ۔
۳۰۔ وَجَعَلُوا لِلَّہِ اٴَندَادًا لِیُضِلُّوا عَنْ سَبِیلِہِ قُلْ تَمَتَّعُوا فَإِنَّ مَصِیرَکُمْ إِلَی النَّارِ ۔
ترجمہ
۲۸۔ کیا تونے ( انہیں )نہیں دیکھا جنہوں نے خدا کی نعمت کو نا شکری میں بدل دیا او راپنی قوم کو ہلا کت کے گڑھے کی طرف کھینچ لے گئے ۔
۲۹۔ ( دار البوار وہی ) جہنم ہے کہ جس کی آگ میں وہ داخل ہوں گے اور وہ برا ٹھکانا ہے ۔
۳۰۔ انہوں نے خدا کے ہمسر قرار دئیے تاکہ ( لوگوں کو ) اس کی راہ سے ( منحرف اور)گمراہ کریں ۔ ان سے کہہ دو (کہ چنددن )دنیا کی زندگی (اور اس کی لذتوں سے) فائدہ اٹھا لو مگر بالا ٓخر تمہیں ( جہنم کی ) آگ کی طرف لوٹ کر جانا ہے ۔