Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره ابراهیم / آیه 8- 10

										
																									
								

Ayat No : 8-10

: ابراهيم

وَقَالَ مُوسَىٰ إِنْ تَكْفُرُوا أَنْتُمْ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا فَإِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ حَمِيدٌ ۸أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَبَأُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ قَوْمِ نُوحٍ وَعَادٍ وَثَمُودَ ۛ وَالَّذِينَ مِنْ بَعْدِهِمْ ۛ لَا يَعْلَمُهُمْ إِلَّا اللَّهُ ۚ جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ فَرَدُّوا أَيْدِيَهُمْ فِي أَفْوَاهِهِمْ وَقَالُوا إِنَّا كَفَرْنَا بِمَا أُرْسِلْتُمْ بِهِ وَإِنَّا لَفِي شَكٍّ مِمَّا تَدْعُونَنَا إِلَيْهِ مُرِيبٍ ۹قَالَتْ رُسُلُهُمْ أَفِي اللَّهِ شَكٌّ فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يَدْعُوكُمْ لِيَغْفِرَ لَكُمْ مِنْ ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرَكُمْ إِلَىٰ أَجَلٍ مُسَمًّى ۚ قَالُوا إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُنَا تُرِيدُونَ أَنْ تَصُدُّونَا عَمَّا كَانَ يَعْبُدُ آبَاؤُنَا فَأْتُونَا بِسُلْطَانٍ مُبِينٍ ۱۰

Translation

اور موسٰی نے یہ بھی کہہ دیا کہ اگر تم سب اور روئے زمین کے تمام بسنے والے بھی کافر ہوجائیں تو ہمارا اللہ سب سے بے نیاز ہے اور وہ قابلِ حمد و ستائش ہے. کیا تمہارے پاس اپنے سے پہلے والوں قوم نوح اور قوم عاد و ثمود اور جو ان کے بعد گزرے ہیں اور جنہیں خدا کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ہے کی خبر نہیں آئی ہے کہ ان کے پاس اللہ کے رسول معجزات لے کر آئے اور انہوں نے ان کے ہاتھوں کو ان ہی کے منہ کی طرف پلٹا دیا اور صاف کہہ دیا کہ ہم تمہارے لائے ہوئے پیغام کے منکر ہیں اور ہمیں اس بات کے بارے میں واضح شک ہے جس کی طرف تم ہمیں دعوت دے رہے ہو. تو رسولوں نے کہا کہ کیا تمہیں اللہ کے بارے میں بھی شک ہے جو زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا ہے اور تمہیں اس لئے بلاتا ہے کہ تمہارے گناہوں کو معاف کردے اور ایک معینہ مدّت تک زمین میں چین سے رہنے دے ....تو ان لوگوں نے جواب دیا کہ تم سب بھی ہمارے ہی جیسے بشر ہو اور چاہتے ہو کہ ہمیں ان چیزوں سے روک دو جن کی ہمارے باپ دادا عبادت کیا کرتے تھے تو اب کوئی کھلی ہوئی دلیل لے آؤ.

Tafseer

									۸۔ وَقَالَ مُوسَی إِنْ تَکْفُرُوا اٴَنْتُمْ وَمَنْ فِی الْاٴَرْضِ جَمِیعًا فَإِنَّ اللهَ لَغَنِیٌّ حَمِیدٌ۔
۹۔ اٴَلَمْ یَاٴْتِکُمْ نَبَاٴُ الَّذِینَ مِنْ قَبْلِکُمْ قَوْمِ نُوحٍ وَعَادٍ وَثَمُودَ وَالَّذِینَ مِنْ بَعْدِھمْ لاَیَعْلَمُھُمْ إِلاَّ اللهُ جَائَتْہُمْ رُسُلُھُمْ بِالْبَیِّنَاتِ فَرَدُّوا اٴَیْدِیَھُمْ فِی اٴَفْوَاھِھِمْ وَقَالُوا إِنَّا کَفَرْنَا بِمَا اٴُرْسِلْتُمْ بِہِ وَإِنَّا لَفِی شَکٍّ مِمَّا تَدْعُونَنَا إِلَیْہِ مُرِیبٍ۔
۱۰۔ قَالَتْ رُسُلُھُمْ اٴَفِی اللهِ شَکٌّ فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْاٴَرْضِ یَدْعُوکُمْ لِیَغْفِرَ لَکُمْ مِنْ ذُنُوبِکُمْ وَیُؤَخِّرَکُمْ إِلَی اٴَجَلٍ مُسَمًّی قَالُوا إِنْ اٴَنْتُمْ إِلاَّ بَشَرٌ مِثْلُنَا تُرِیدُونَ اٴَنْ تَصُدُّونَا عَمَّا کَانَ یَعْبُدُ آبَاؤُنَا فَاٴْتُونَا بِسُلْطَانٍ مُبِینٍ ۔

ترجمہ
۸۔ موسیٰ نے ( بنی اسرائیل سے ) کہا : اگر تم اور روئے زمین کے تمام لوگ کافر ہو جائیں تو ( خدا کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا کیونکہ ) خدا بے نیاز اور لائق ستائش ہے ۔ 
۹۔ کیا تمہیں ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی کہ جو تم سے پہلے تھے ۔ قوم نوح،عاد، ثمود ، اور وہ جو ان کے بعد تھے وہی کہ جن سے خدا کے علاوہ کوئی آگاہ نہیں ہے ۔ ان کے پیغمبر ان کے پاس واضح دلائل لے کر آئے لیکن انہوں نے ( تعجب اور استہزاء سے ) اپنے منہ پر ہاتھ رکھا کہ ہم اس چیز کے کافر ہیں جس کے لئے تم مامور ہو اور جس کی طرف تم بلاتے ہو اس کے بارے میں ہمیں شک ہے ۔ 
۱۰۔ ان کے رسولوں نے کہا: کیا اللہ کے بارے میں شک ہے ؟ وہ اللہ کہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے ، وہ کہ جو تمہیں دعوت دیتا ہے تاکہ تمہارے گناہ بخش دے اور تمہیں مقرر و وعدہ گاہ تک باقی رکھے ۔ انہوں نے کہا: ( ہم یہ باتیں نہیں سمجھتے ہم تو اتنی بات جانتے ہیں کہ ) تم تو ہمارے جیسے انسان ہو اور تم چاہتے ہو کہ ہمارے آباء و اجداد جن کی پوجا کرتے تھے اس سے باز رکھو تم ہمارے لئے کوئی واضح دلیل لاوٴ۔

 

1۔ نہج البلاغہ کلمات قصار شمارہ ۱۳۔
2۔ اصول کافی جلد ۲ صفحہ ۸۱ حدیث ۳۰۔