قتل شبیہ عمد
وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا ۹۳
اور جو بھی کسی مومن کو قصدا قتل کردے گا اس کی جزا جہّنم ہے- اسی میں ہمیشہ رہنا ہے اور اس پر خدا کا غضب بھی ہے اور خدا لعنت بھی کرتا ہے اور اس نے اس کے لئے عذابِ عظیم بھی مہیاّ کررکھا ہے.
یہ وہ قتل ہے جس میں قتل کا رادہ نہ ہو لیکن مقتول کے خلاف ایسے اقدام کے لئے جائیں کہ بے خبری میں نوبت اس کے قتل تک پہنچ جائے ۔ مثلاً کسی کو قتل کے ارادے سے مار پیٹا جائے مگر یہ مار پیٹ اتفاقاً اس کے قتل کا سبب بن جائے ۔