آیات 66 تا 68 سوره نساء
وَلَوْ أَنَّا كَتَبْنَا عَلَيْهِمْ أَنِ اقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ أَوِ اخْرُجُوا مِنْ دِيَارِكُمْ مَا فَعَلُوهُ إِلَّا قَلِيلٌ مِنْهُمْ ۖ وَلَوْ أَنَّهُمْ فَعَلُوا مَا يُوعَظُونَ بِهِ لَكَانَ خَيْرًا لَهُمْ وَأَشَدَّ تَثْبِيتًا ۶۶وَإِذًا لَآتَيْنَاهُمْ مِنْ لَدُنَّا أَجْرًا عَظِيمًا ۶۷وَلَهَدَيْنَاهُمْ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا ۶۸
اور اگر ہم ان منافقین پر فرض کردیتے کہ اپنے کو قتل کر ڈالیں یا گھر چھوڑ کر نکل جائیں تو چند افراد کے علاوہ کوئی عمل نہ کرتا حالانکہ اگر یہ اس نصیحت پر عمل کرتے تو ان کے حق میں بہتر ہی ہوتا اور ان کو زیادہ ثبات حاصل ہوتا. اور ہم انہیں اپنی طرف سے اج» عظیم بھی عطا کرتے. اور انہیں سیدھے راستہ کی ہدایت بھی کردیتے.
۶۶۔وَ لَوْ اٴَنَّا کَتَبْنا عَلَیْہِمْ اٴَنِ اقْتُلُوا اٴَنْفُسَکُمْ اٴَوِ اخْرُجُوا مِنْ دِیارِکُمْ ما فَعَلُوہُ إِلاَّ قَلیلٌ مِنْہُمْ وَ لَوْ اٴَنَّہُمْ فَعَلُوا ما یُوعَظُونَ بِہِ لَکانَ خَیْراً لَہُمْ وَ اٴَشَدَّ تَثْبیتاً ۔
۶۷۔وَ إِذاً لَآتَیْناہُمْ مِنْ لَدُنَّا اٴَجْراً عَظیماً ۔
۶۸۔وَ لَہَدَیْناہُمْ صِراطاً مُسْتَقیماً ۔
ترجمہ
۶۶۔ ( ہم نے کوئی مشکل فرض ان کے کاندھوں پر نہیں ڈالا) اگر ( بعض گذشتہ امتوں کی طرح) انہیں بھی ہم حکم دےتے کہ ایک دوسرے کو قتل کریں یا اپنے وطن سے نکل جائیں تو بہت تھوڑے لوگ اس پر عمل کرتے اور اگر وہ ان نصیحتوں پر چلتے تو ان کے فائدہ میں تھا کیونکہ ایسا کرنا ان کے ایمان کی تقویت کا سبب بنتا ۔
۶۷۔ اور اس صورت میں ہم انہیں اپنی طرف سے بہت بڑی جزا اور ثواب عطا فرماتے ۔
۶۸۔ اور انہیں صراط مستقیم کی ہدات کرتے ۔