اگر میراث کی تقسیم کے وقت رشتہ دار
لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ مِمَّا قَلَّ مِنْهُ أَوْ كَثُرَ ۚ نَصِيبًا مَفْرُوضًا ۷
مردوں کے لئے ان کے والدین اور اقربا کے ترکہ میں ایک حصہّ ہے اور عورتوں کے لئے بھی ان کے والدین اور اقربا کے ترکہ میں سے ایک حصہّ ہے وہ مال بہت ہو یا تھوڑا یہ حصہّ بطور فریضہ ہے.
۸۔ وَ إِذا حَضَرَ الْقِسْمَةَ اٴُولُوا الْقُرْبی وَ الْیَتامی وَ الْمَساکینُ فَارْزُقُوہُمْ مِنْہُ وَ قُولُوا لَہُمْ قَوْلاً مَعْرُوفاً ۔
ترجمہ
۸۔ اگر میراث کی تقسیم کے وقت رشتہ دار ( اور اس طبقے کے لوگ جن کا میراث سے کوئی تعلق نہیں ہے ) اور یتیم اور مسکین موجود ہوں تو اس مال میں سے کچھ تھوڑا بہت انہیں بھی دے دو اور ان سے اچھے طریقہ سے بات کرو۔