Tafseer e Namoona

Topic

											

									  آیه 1اور ترجمه

										
																									
								

Tafseer

									بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ
۱۔یا اٴَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّکُمُ الَّذی خَلَقَکُمْ مِنْ نَفْسٍ واحِدَةٍ وَ خَلَقَ مِنْہا زَوْجَہا وَ بَثَّ مِنْہُما رِجالاً کَثیراً وَ نِساء ً وَ اتَّقُوا اللَّہَ الَّذی تَسائَلُونَ بِہِ وَ الْاٴَرْحامَ إِنَّ اللَّہَ کانَ عَلَیْکُمْ رَقیباً ۔
ترجمہ 
اللہ کے نام سے جو بخشنے والا اور مہر بان ہے ۔
۱۔ اے لوگو ! اپنے پالنے والے سے ڈرو جس نے تم سب کو ایک ہی انسان سے پیدا کیا اور اس کی بیوی کو بھی اس کی جنس سے خلق فرمایا اور ان دونوں سے ان گنت مرد اور عورتیں ( روئے زمیں پر ) پھیلا دیں ۔ اس خدا سے ڈرو جس کی عظمت اور بزرگی کا تم سب اعتراف کرتے ہو اور جب کوئی چیز ایک دوسرے سے مانگتے ہو تو اسی کے نام سے لیتے ہو ۔ (نیز ) اپنے رشتہ داروں کے بارے میں ( قطع تعلق کرنے سے ) پرہیز کرو ۔ کیونکہ خدا وند عالم تمہارا نگہبان ہے