Tafseer e Namoona

Topic

											

									  ۴۔کیا”لکم دینکم۔۔۔۔۔“ کی آیت کا مفہوم بت پرستی کا جواز ہے؟

										
																									
								

Ayat No : 1-6

: الكافرون

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ ۱لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ ۲وَلَا أَنْتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ ۳وَلَا أَنَا عَابِدٌ مَا عَبَدْتُمْ ۴وَلَا أَنْتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ ۵لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ ۶

Translation

آپ کہہ دیجئے کہ اے کافرو. میں ان خداؤں کی عبادت نہیں کرسکتا جن کی تم پوجا کرتے ہو. اور نہ تم میرے خدا کی عبادت کرنے والے ہو. اور نہ میں تمہارے معبودوں کو پوجا کرنے ولا ہوں. اور نہ تم میرے معبود کے عبادت گزار ہو. تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین ہے.

Tafseer

									کبھی یہ خیال کیا گیاہے کہ اس سورہ کی آخری آیت جو یہ کہتی ہے کہ:” تمہارا دین تمہا رے لیے اور میرا دین میرے لیے“ تو اس کا مفہوم وہی ”صلح کل “ یہ ہے اور یہ انہیںاس بات کی اجازت دیتی ہے کہ وہ اپنے دین پر بر قرار رہیں کیو نکہ یہ دینِ اسلام کو قبول کرنے پر اصرار نہیں کرتیلیکن یہ خیال انتہائی کمزور اور بے بنیاد ہے کیو نکہ آیات کا لب ولہجہ اچھی طرح سے اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ یہ تعبیر ایک قسم کی تحقیر و تہدید ہے ،یعنی تمہارا دین خود تمہیں ہی مبارک ہو اور تم جلدی ہی اس کے بُرے انجام کو دیکھ لو گے،جیسا کہ سورہ قصص کی آیہ ۵۵ میں آیا ہے:واذا سمعوا اللغو ا عرضواعنہ وقالوا لنا اعما لنا ولکم اعما لکم سلام علیکم لانبتغی الجاھلین:” مو منین جب کوئی لغو او ربیہودہ بات سنتے ہیں تو اس سے رو گر دا نی کر لیتے ہیں اور کہتے ہیں ہمارے اعمال تمہارے لیے تم پر سلام(وداع اور جدائی کا سلام) ہم جا ہلو ں کے طلب گار نہیں ہیں“
 قرآن مجید کی سیکڑوں آیتیں اس مفہوم کی گواہ ہیں جو شرک کی ہر صورت میں سر کوبی کرتی ہیں، اسے ہر کام سے زیادہ قابلِ نفرت سمجھتی ہیں اور اسے نہ بخشا جانے والا گناہ خیال کرتی ہیں علماء نے اس سوال کے دوسرے جواب بھی دیے ہیںمثلاََ یہ کہ آیت میں کچھ محذوف ہےاور تقدیر میں اسطرح ہے: ” لکم جزا ء دینکم ولی جزاء دینی“” یعنی تمہارے دین کی جزا تمہارے لیے اور میرے دین کی جزا میرے لیے “ دوسرے یہ کہ یہاں”دین “ جزا ء کے معنی میں ہے اور آیت میں کوئی بھی چیز محذوف نہیں ہے اور اس کا مفہوم یہ ہے کہ تم اپنی جزا لو گے اور میں اپنی جزا لو ںگا