Tafseer e Namoona

Topic

											

									  اس سورہ کی فضیلت

										
																									
								

Tafseer

									اس سورہ کی فضیلت میں یہی کافی ہے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے کہ آپ نے فرمایا: 
”من قراٴ ھا اعطی من الاجر کمن صام رمضان و احیا لیلة القدر“
” جو شخص اس کی تلاوت کرے گا تو وہ اس شخص کی طرح ہو گا جس نے ماہ رمضان کے روزے رکھے اور شب قدر کو احیاء کیا ہو“۔ 1
ایک اور حدیث میں امام محمد باقر علیہ السلام سے آیاہے :
”من قراٴ انّا انزلناہ بجھر کان کشا ھر سیفہ فی سبیل اللہ، ومن قراٴھا،سرّاً کان کالمتشحط بدمہ فی سبیل اللہ “۔ 
” جو شخص سورہٴ انّا انزلناہ کو بلند آواز سے پڑھے وہ اس شخص کی مانند ہے جس نے راہ خدا میں تلوار کھینچی اور جہاد کیا ، اور جو شخص اسے آہستہ اور پنہاںطور پڑھے وہ اس شخص کے مانند ہے جو راہ خدا میں اپنے خون میں لت پت ہو۔ 2
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
۱۔ انّآ انزلناہ فی لیلة القدر۔ ۲۔ وما ٓ ادراک مالیلة القدر۔ ۳۔ لیلة القدر خیر مّن الف شہر۔
۴۔ تنزّ لُ الملآئکةُ و الرُّوحُ فیھا باذن ربھم من کل امرٍ۔ ۵۔ سلامٌ ھی حتّی مطلع الفجر۔ 
ترجمہ شروع اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے 
۱۔ ہم نے اس قرآن کو شب قدر میں نازل کیا ہے ۔ ۲۔ اور تو کیا جانے شب قدر کیا چیز ہے ؟ ! ۳۔ شب قدر ہزار مہینہ سے بہتر ہے ۔ 
۴۔ فرشتے اور روح اس رات میں اپنے پروردگار کے اذن سے ہرکام ( کی تقدیر) کے لیے اتر تے ہیں ۔

 

 
1۔ ” مجمع البیان “ جلد۱۰ ص ۵۱۶۔
2۔’ مجمع البیان “ جلد۱۰ ص ۵۱۶۔