Tafseer e Namoona

Topic

											

									  انقطاع وحی کا فلسفہ

										
																									
								

Ayat No : 1-5

: الضحى

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ وَالضُّحَىٰ ۱وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ ۲مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ ۳وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأُولَىٰ ۴وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ ۵

Translation

قسم ہے ایک پہر چڑھے دن کی. اور قسم ہے رات کی جب وہ چیزوں کی پردہ پوشی کرے. تمہارے پروردگار نے نہ تم کو چھو ڑا ہے اور نہ تم سے ناراض ہوا ہے. اور آخرت تمہارے لئے دنیا سے کہیں زیادہ بہتر ہے. اور عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں اس قدر عطا کردے گا کہ خوش ہوجاؤ.

Tafseer

									اوپر والی آیات کے مجموعہ سے واضح ہوجاتا ہے کہ پیغمبر کے پاس جو کچھ بھی ہے وہ خدا کی جانب سے ہے، یہاں تک کہ نزول وحی میں بھی آپ اپنی طرف سے کوئی اختیار نہیں رکھتے، جس وقت خدا چاہے وحی کو منقطع کردے، اور جس وقت چاہے بر قرار کردے اور شاید انقطاعِ وحی بھی اسی مقصد کے لئے تھا، تاکہ ان لوگوں کا جواب ہو جو پیغمبرِ اکرم صلی علیہ و آلہ وسلم سے اپنے من مانے اور اپنے میلان کے مطابق معجزوں کا تقاضا کرتے تھے ، یا آپ سے فرمائش کرتے تھے کہ فلاں حکم فلاں آیت کو بدل دیجئے، اور آ پ ان سے یہ فرماتے کہ میں ان امور میں اپنی طرف سے کوئی اختیار نہیں رکھتا ، ( جیسا کہ سورہٴ یونس کی آیہ۱۵ میں آیاہے )۔ 
 ۶۔ الم یجد ک یتیماً فاٰوٰی۔ ۷۔ ووجدک ضآلاًّ فھدٰی۔ ۸۔ ووجدک عآئلاً فاغنٰی۔ 
 ۹۔ فاما الیتیم فلا تقھر۔ ۱۰۔ و اما السآئِل فلا تنھر۔ ۱۱۔ و اما بنعمةِ ربک فحدِّث۔ 
 ترجمہ 
 ۱۔ کیا تجھے یتیم نہیں پایا تو پھر پناہ دی؟ ۷۔ اور تجھے گمشدہ پایاتو راہنمائی کی ۔ ۸۔اور تجھے فقیر پایا تو بے نیاز کیا۔ 
 ۹۔ اب جب کہ یہ بات ہے تو یتیم کو حقیر نہ سمجھ۔ ۱۰۔ اور سوال کرنے والے کو نہ دھتکار۔ ۱۱۔ اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کو یاد کر۔