Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سورہٴ ” اللیل “ کے مضامین

										
																									
								

Tafseer

									یہ سورہ جو مکی سورتوں میں سے ہے اور مکی سورتوں کی خصوصیات کاحامل ہے ، مختصر آیات کے ٹکڑوں میں ہے ، لیکن ان کے مضامین گرما گرم اور تیز ہیں ، اور زیادہ تر قیامت ، خد ائی جزا و سزا اور اس کے عوامل و اسباب کے بارے میں ہیں ۔ ابتداء میں تین قسموں کو ذکر کے نے کے بعد لوگوں کو دو گروہوں میں تقسیم کیا ہے : 
 ۱۔ تقویٰ کے ساتھ انفاق کرنے والے ۔ 
 ۲۔ وہ بخیل جو قیامت کے اجر و پاداش کے منکر ہیں ، پہلے گروہ کا انجام کار خوش بختی اور راحت و آرام ہے جب کہ دوسرے گروہ کا انجام سختی ، تنگی اور بد بختی ہے ۔ 
 اس سورہ کے دوسرے حصہ میں اس معنی کی طرف اشارہ کرنے کے بعد کہ بندوں کو ہدایت کرنا خدا کا کام ہے ،سب لوگوں کو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ سے ڈرایا ہے ۔ 
 اور آخری حصہ میں ، ان لوگوں کے ، جو اس آگ میں جلیں گے، اور اس گروہ کے جو اس سے نجات پائیں گے ، اوصاف بیان کر تے ہوئے تعارف کرایا ہے ۔