Tafseer e Namoona

Topic

											

									   سورہ فجر کے مشمولات

										
																									
								

Tafseer

									یہ سورہ بہت سے دوسرے سوروں کی طرح، جو مکّے میں نازل ہوئے، مختصر، متز لزل کر دینے والی، پُر جلال اور بہت زیادہ ڈرا نے والی آیات کا حامل ہے اس سورہ کے پہلے حصّہ میں ہمیں بہت سی قسمیں ملتی ہیں جواپنی نوعیت کے لحاظ سے نئی ہیں اور یہ قسمیں ظالموں کے لئے عذابِ الہی کی تہدید کے طور پر ہیں۔ اس سورہ کے دوسرے حصہ میںگزشتہ سر کشی کرنے والی بعض اقوام ، مثلا-قومِ عاد وثمود و فر عون اوران سے خدا شدید انتقام لینے کی طرف اشارہ ہے، تا کہ دوسری طاقتیں اپنے انجام پر غور کریں۔ اس سورہ کے تیسرے حصہ میں مسئلہ معاد اور مجر مین و کا فرین کی سر نوشت اوراسی طرح مومنین کے اجر کو، جو صا حب نفس مطمّنہ ہیں ،موضوع بنا یا گیا ہے