Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سورہ قیامت کے مضامین

										
																									
								

Tafseer

									  سورہ قیامت کے مضامین
 جیسا کہ اس سورہ کے نام سے واضح ہے یہ قیامت کے دن اور معاد سے مربوط مسائل کے محور کے گرد گردش کرتی ہے، سواۓ چند آیات کے، کو قرآن مجید اور اس کی تکذیب کرنے والوں کے بارے میں گفتگو کرتی ہیں اور وہ مباحث جو اس سورہ قیامت کے بارے میں آئے ہیں وہ مجموعی طور پر قسم پر ہیں۔

 1- اشراط الساعۃ (وہ عجیب و غریب اور بہت ہی ہولناک حوادث، جو اس جہان کے اختتام اور قیامت کے آغاز کے وقت رونما ہوں گا) سے مربوط مسائل۔
 2- اس دن نیکو کاروں اور بد کاروں سے مربوط مسائل۔
 3- موت کے پر اضطراب لمحوں اور اس جہان سے دوسرے جہان کی طرف انتقال سے مربوط مسائل 
 4- انسان کی خلقت کے مقصد سے مربوط مسائل ارو مسئلہ معاد سے ربط
     ــــــــــــــــــــــــــــــــ