Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سورہ مدثر کے مضامین 

										
																									
								

Tafseer

									         سورہ مدثر کے مضامین
 اس میں شک نہیں کہ یہ سورہ ان سورتوں میں سے ہے کہ جو مکہ میں نازل ہوئی ہیں، لیکن اختلاف اس مسئلہ میں ہے کہ یہ وہ پہلی سورت ہے جو پیغمبر پر نازل ہوئی ہے یا یہ سورہ اقراء کے بعد نازل ہوئی ہے۔
 لیکن سورہ "اقراء" اور "سورہ مدثر" کے مضامین میں غور و خوض کرنے سے اس بات کا پتہ چل جاتا ہے کہ "اقراء" آغازِ دعوت میں نازل ہوئی تھی ، اور سورہ مدثر اس زمانہ کے ساتھ مربوط ہے جب پیغمبر آشکارِ دعوت پر معمور ہوئے ، اور پوشیدہ اور پنہاں دعوت کادور ختم ہوا، لہذا بعض نے کہا کہ سورہ "اقراء" وہ پہلا سورہ ہے جو آغاز بعثت میں نازل ہوئی اور سورہ "مدثر" وہ پہلا سورہ ہے جو آشکارا دعوت کے بعد ہے اور یہ بات بہت اچھی نظر آتی ہے۔ 
  اس سورہ کے مباحث مجموعی طور سے سات محوروں کے گرد گردش کرتے ہیں:

 1-    پیغمبر کو قیام ، انزار، آشکارا تبلیغ کی دعوت اور اس راہ میں صبرواستقامت اور اس کام کے لیے ضروری آمادگیوں کی تیاری۔
 2-     قیمت کی طرف اشارہ ، دوزخیوں کی صفات، وہی جو قرآن سے مقابلہ کے لیے کھڑے ہوئے اور جنھوں نے حق کا مذاق اڑیا۔ 
 3-    کافروں کو ڈرانے کے ساتھ دوزخ کی خصوصیات کا ایک حصہ۔
 4-    باربار کی قسموں کے ذریعہ امر قیامت پر تاکید ۔ 
 5-    ہر انسان کی سرنوشت کا اس کے اعمال کے ساتھ ربط اور اس سلسلہ میں ہر قسم کے غیر منطقی افکار کی نفی۔
 6-    جنتیوں اور دوزخیوں کی بعض خصوصیات اور ان میں سے ہر ایک کی سرنوشت۔ 
 7-    جاہل، بےخبر، مغرور اور خود غرض لوگوں کے حق سے فرار کی کیفیت۔