سورہ جن کے مضامین و مطالب
سورہ جن کے مضامین و مطالب
یہ سورہ جیسا کہ اس کے نام سے واضح ہے ، زیادہ تر ایک دکھائی نہ دینے والی مخلوق کے بارے میں گفتگو کرتی ہے جسے "جن" کہتے ہیں۔ یہ گفتگو ان کے پیغمبر اسلام صلی اللہ عیلہ و آلہ وسلم پر ایمان لانے، قرآن مجید کے مقابلہ میں خضوع کرنے ، معاد پر ان کے ایمان و اعتقاد ، ان کے درمیان مومن و کافر گروہ کے وجود اور اسی قسم کے دوسرے مسائل سے متعلق ہے۔ سورہ کا یہ حصہ اٹھائیس آیات میں سے انیس آیات میں پھیلا ہوا ہے۔ اور "جن" کے بارے میں بہت سے بے ہودہ عقائدکی اصلاح کرتا ہے، اور انھیں باطل قرار دیتا ہے۔
اس سورہ کے دوسرے حصہ میں توحید و معاد کے مسئلہ کے بارے میں اشارہ آیا ہے۔
اور اس سورہ کے آخری حصہ میں علم غیب کے مسئلہ کے متعلق گفتگو ہے، کہ کوئی بھی شخص اس سے آگاہ نہیں ہے ، سوائے اس قدر جس کا خدا ارادہ کر لیا ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــ