سیح (ع) کی ولادت کا واقعہ
ذَٰلِكَ مِنْ أَنْبَاءِ الْغَيْبِ نُوحِيهِ إِلَيْكَ ۚ وَمَا كُنْتَ لَدَيْهِمْ إِذْ يُلْقُونَ أَقْلَامَهُمْ أَيُّهُمْ يَكْفُلُ مَرْيَمَ وَمَا كُنْتَ لَدَيْهِمْ إِذْ يَخْتَصِمُونَ ۴۴
پیغمبر یہ غیب کی خبریں ہیں جن کی وحی ہم آپ کی طرف کررہے ہیں اور آپ تو ان کے پاس نہیں تھے جب وہ قرعہ ڈال رہے تھے کہ مریم کی کفالت کون کرے گا اور آپ ان کے پاس نہیں تھے جب وہ اس موضوع پر جھگڑا کررہے تھے.
اس آیت میں حضرت مسیح (ع) کی ولادت کا واقعہ بیان کیا گیا ہے ۔ یہ واقعہ فرشتوں کی طرف سے جناب مریم (ع) کو بشارت دینے سے شروع ہوتا ہے ۔ فرشتے خدا کی طرف سے جناب مریم کو خوشخبری دیتے ہیں کہ خدا انہیں ایک بچہ دے گاجس کانام مسیح عیسی بن مریم (ع) ہوگا ۔ وہ دنیا و آخرت میں مقام و عظمت کامالک ہوگا ۔ اور بار گاہ الہٰی کے مقربین میں سے ہوگا ( ”
” إِذْ قَالَتْ الْمَلاَئِکَةُ یَامَرْیَمُ إِنَّ اللهَ یُبَشِّرُکِ بِکَلِمَةٍ مِنْہُ اسْمُہُ الْمَسِیحُ عِیسَی ابْنُ مَرْیَم“