سوره حاقه/ آیه 30- 37
خُذُوهُ فَغُلُّوهُ ۳۰ثُمَّ الْجَحِيمَ صَلُّوهُ ۳۱ثُمَّ فِي سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوهُ ۳۲إِنَّهُ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ ۳۳وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ ۳۴فَلَيْسَ لَهُ الْيَوْمَ هَاهُنَا حَمِيمٌ ۳۵وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ ۳۶لَا يَأْكُلُهُ إِلَّا الْخَاطِئُونَ ۳۷
اب اسے پکڑو اور گرفتار کرلو. پھر اسے جہنم ّمیں جھونک دو. پھر ایک ستر گز کی رسی میں اسے جکڑ لو. یہ خدائے عظیم پر ایمان نہیں رکھتا تھا. اور لوگوں کو مسکینوں کو کھلانے پر آمادہ نہیں کرتا تھا. تو آج اس کا یہاں کوئی غمخوار نہیں ہے. اور نہ پیپ کے علاوہ کوئی غذا ہے. جسے گنہگاروں کے علاوہ کوئی نہیں کھاسکتا.
٣٠۔خُذُوہُ فَغُلُّوہُ ۔
٣١۔ثُمَّ الْجَحیمَ صَلُّوہُ ۔
٣٢۔ثُمَّ فی سِلْسِلَةٍ ذَرْعُہا سَبْعُونَ ذِراعاً فَاسْلُکُوہُ ۔
٣٣۔۔ِنَّہُ کانَ لا یُؤْمِنُ بِاللَّہِ الْعَظیمِ ۔
٣٤۔۔وَ لا یَحُضُّ عَلی طَعامِ الْمِسْکینِ ۔
٣٥۔فَلَیْسَ لَہُ الْیَوْمَ ہاہُنا حَمیم ۔
٣٦۔وَ لا طَعام ِلاَّ مِنْ غِسْلینٍ ۔
٣٧۔ لا یَأْکُلُہُ ِلاَّ الْخاطِؤُنَ۔
ترجمہ
٣٠۔ اے پکڑ و اور طوق و زنجیر میں جکڑ دو ۔
٣١۔ پھر اسے جہنّم میں پھینک دو ۔
٣٢۔ اس کے بعد اسے ایسی زنجیر میںباندھ دو جو ستّر ہاتھ ہے ۔
٣٣۔کیونکہ وہ ہرگز خداوند عظیم پرایمان نہیں لاتاتھا ۔
٣٤۔ اورمساکین کوکھانا کھلانے کی لوگوں تشویق نہیں کرتاتھا ۔
٣٥۔لہٰذا آ ج جہاں اس کاکوئی مہربان اوریا ور نہیں ہے ۔
٣٦۔ اور نہ ہی پیپ اور خون کے علاوہ کوئی اورکھاناہے ۔
٣٧۔ایسی غذا جسے خطا کاروں کے علاوہ اورکوئی نہیں کھاتا ۔