سوره حاقه/ آیه 18- 24
يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَىٰ مِنْكُمْ خَافِيَةٌ ۱۸فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَءُوا كِتَابِيَهْ ۱۹إِنِّي ظَنَنْتُ أَنِّي مُلَاقٍ حِسَابِيَهْ ۲۰فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَاضِيَةٍ ۲۱فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ ۲۲قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ ۲۳كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا أَسْلَفْتُمْ فِي الْأَيَّامِ الْخَالِيَةِ ۲۴
اس دن تم کو منظر عام پر لایا جائے گا اور تمہاری کوئی بات پوشیدہ نہ رہے گی. پھر جس کو نامئہ اعمال داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ سب سے کہے گا کہ ذرا میرا نامئہ اعمال تو پڑھو. مجھے پہلے ہی معلوم تھا کہ میرا حساب مجھے ملنے والا ہے. پھر وہ پسندیدہ زندگی میں ہوگا. بلند ترین باغات میں. اس کے میوے قریب قریب ہوں گے. اب آرام سے کھاؤ پیو کہ تم نے گزشتہ دنوں میں ان نعمتوں کا انتظام کیا ہے.
١٨ ۔یَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ لا تَخْفی مِنْکُمْ خافِیَة ۔
١٩۔فَأَمَّا مَنْ أُوتِیَ کِتابَہُ بِیَمینِہِ فَیَقُولُ ہاؤُمُ اقْرَؤُا کِتابِیَہْ ۔
٢٠۔ِنِّی ظَنَنْتُ أَنِّی مُلاقٍ حِسابِیَہْ ۔
٢١۔فَہُوَ فی عیشَةٍ راضِیَةٍ ۔
٢٢۔فی جَنَّةٍ عالِیَةٍ ۔
٢٣۔ قُطُوفُہا دانِیَة ۔
٢٤۔ کُلُوا وَ اشْرَبُوا ہَنیئاً بِما أَسْلَفْتُمْ فِی الْأَیَّامِ الْخالِیَة۔
ترجمہ
١٨۔اس دن تم سب کے سب بارگاہِ خدا وندی میں پیش کئے جائو گے اور تمہارے کاموں میں سے کوئی چیزمخفی نہیں رہے گی ۔
١٩۔ لیکن وہ شخص جس کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں ہوگا ،(وہ فرطِ مسّرت اور فخر کے ساتھ پکار اُٹھے گاکہ (اے اہل محشر )لو میرانامہ ٔ اعمال پڑھو۔
٢٠۔مجھے یقین تھاکہ ( قیامت آگے رہے گی اور )میرے اعمال کاحساب ہوگا ۔
٢١۔ وہ ایک کامل پسند یدہ زند گی میں قرار پائے گا۔
٢٢۔ ایک عالی جنّت ۔
٢٣۔ جس کے پھل دستر س میں ہوں گے ۔
٢٤۔(اوران سے کہا جائے گا ) مزے مزے سے کھائواور پیو ،یہ ان اعمال کا بدلہ ہے جنہیں تم نے گذ شتہ ایّام میں انجام دیاتھا ۔