سوره حاقه/ آیه 13- 17
فَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّورِ نَفْخَةٌ وَاحِدَةٌ ۱۳وَحُمِلَتِ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَاحِدَةً ۱۴فَيَوْمَئِذٍ وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ ۱۵وَانْشَقَّتِ السَّمَاءُ فَهِيَ يَوْمَئِذٍ وَاهِيَةٌ ۱۶وَالْمَلَكُ عَلَىٰ أَرْجَائِهَا ۚ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ ۱۷
پھر جب صور میں پہلی مرتبہ پھونکا جائے گا. اور زمین اور پہاڑوں کو اکھاڑ کر ٹکرا کر ریزہ ریزہ کردیا جائے گا. تو اس دن قیامت واقع ہوجائے گی. اور آسمان شق ہوکر بالکل پھس پھسے ہوجائیں گے. اور فرشتے اس کے اطراف پر ہوں گے اور عرش الہٰی کو اس دن آٹھ فرشتے اٹھائے ہوں گے.
١٣۔فَِذا نُفِخَ فِی الصُّورِ نَفْخَة واحِدَة ۔
١٤۔وَ حُمِلَتِ الْأَرْضُ وَ الْجِبالُ فَدُکَّتا دَکَّةً واحِدَةً ۔
١٥۔فَیَوْمَئِذٍ وَقَعَتِ الْواقِعَةُ ۔
١٦۔ وَ انْشَقَّتِ السَّماء ُ فَہِیَ یَوْمَئِذٍ واہِیَة ۔
١٧۔ وَ الْمَلَکُ عَلی أَرْجائِہا وَ یَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّکَ فَوْقَہُمْ یَوْمَئِذٍ ثَمانِیَة ۔
ترجمہ
١٣۔جونہی کہ ایک مرتبہ صور میں پھونکا جائے گا ۔
١٤۔ اور زمین اور پہاڑ اپنی جگہ سے اُٹھا لیے جائیں گے ،اوروہ یکایک ٹکرا کرپا رہ پارہ ہو جا ئیں گے ۔
١٥۔ اس دن ( یہ عظیم واقعہ ) واقع ہوگا ۔
١٦۔ آسمان پھٹ جائیں گے اورکمزور ہو کرگر پڑیں گے ۔
١٧۔ فرشتے آ سمانوں کی طرفوں اور کناروں پرہوں گے ( اور ما مور سینوں کی انجام دہی کے لیے تیّار ہوں گے )اوراس دن تیرے پر وردگار کے عرش کوآٹھ فرشتے اپنے اوپر اٹھالیں گے ۔