Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره حاقه/ آیه 9- 12

										
																									
								

Ayat No : 9-12

: الحاقة

وَجَاءَ فِرْعَوْنُ وَمَنْ قَبْلَهُ وَالْمُؤْتَفِكَاتُ بِالْخَاطِئَةِ ۹فَعَصَوْا رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَابِيَةً ۱۰إِنَّا لَمَّا طَغَى الْمَاءُ حَمَلْنَاكُمْ فِي الْجَارِيَةِ ۱۱لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَهَا أُذُنٌ وَاعِيَةٌ ۱۲

Translation

اور فرعون اور اس سے پہلے اور الٹی بستیوں والے سب نے غلطیوں کا ارتکاب کیا ہے. کہ پروردگار کے نمائندہ کی نافرمانی کی تو پروردگار نے انہیں بڑی سختی سے پکڑ لیا. ہم نے تم کو اس وقت کشتی میں اٹھالیا تھا جب پانی سر سے چڑھ رہا تھا. تاکہ اسے تمہارے لئے نصیحت بنائیں اور محفوظ رکھنے والے کان سن لیں.

Tafseer

									٩۔وَ جاء َ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَہُ وَ الْمُؤْتَفِکاتُ بِالْخاطِئَةِ ۔
١٠۔فَعَصَوْا رَسُولَ رَبِّہِمْ فَأَخَذَہُمْ أَخْذَةً رابِیَةً ۔
١١۔ِنَّا لَمَّا طَغَی الْماء ُ حَمَلْناکُمْ فِی الْجارِیَةِ ۔
١٢۔ لِنَجْعَلَہا لَکُمْ تَذْکِرَةً وَ تَعِیَہا أُذُن واعِیَة ۔

ترجمہ 

٩۔ اور فرعون اور وہ لوگ جواس سے پہلے تھے اور تہ وبالا ہونے والے شہروں کے لوگ (قومِ لوط) بہت بڑ ے گناہوں کے مُر تکب ہُوئے ۔ 
١٠۔ انہوں نے اپنے پر وردگار کے بھیجے ہُو ئے رسُول کی مخالفت کی اورخدا نے بھی انہیں شدید عذاب میں گرفتار کیا۔ 
١١۔ ہم نے اس وقت ، جب پانی میں طغیانی آ ئی ، توتمہیں کشتی میں سوار کردیا۔ 
١٢۔ تاکہ ہم اسے تمہارے لیے تو تذ کُّر کاوسیلہ قرار دیں اورسننے والے کان اسے یاد رکھتے ہیں ۔