Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره قلم/ آیه 46- 50

										
																									
								

Ayat No : 46-50

: القلم

أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُمْ مِنْ مَغْرَمٍ مُثْقَلُونَ ۴۶أَمْ عِنْدَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ ۴۷فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوتِ إِذْ نَادَىٰ وَهُوَ مَكْظُومٌ ۴۸لَوْلَا أَنْ تَدَارَكَهُ نِعْمَةٌ مِنْ رَبِّهِ لَنُبِذَ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ مَذْمُومٌ ۴۹فَاجْتَبَاهُ رَبُّهُ فَجَعَلَهُ مِنَ الصَّالِحِينَ ۵۰

Translation

کیا آپ ان سے مزدوری مانگ رہے ہیں جو یہ اس کے تاوان کے بوجھ سے دبے جارہے ہیں. یا ان کے پاس کوئی غیب ہے جسے یہ لکھ رہے ہیں. اب آپ اپنے پروردگار کے حکم کے لئے صبر کریں اور صاحب هحوت جیسے نہ ہوجائیں جب انہوں نے نہایت غصّہ کے عالم میں آواز دی تھی. کہ اگر انہیں نعمت پروردگار نے سنبھال نہ لیا ہوتا تو انہیں چٹیل میدان میں برے حالوں میں چھوڑ دیا جاتا. پھر ان کے رب نے انہیں منتخب کرکے نیک کرداروں میں قرار دے دیا.

Tafseer

									٤٦۔أَمْ تَسْئَلُہُمْ أَجْراً فَہُمْ مِنْ مَغْرَمٍ مُثْقَلُونَ ۔
٤٧۔أَمْ عِنْدَہُمُ الْغَیْبُ فَہُمْ یَکْتُبُونَ ۔
٤٨۔فَاصْبِرْ لِحُکْمِ رَبِّکَ وَ لا تَکُنْ کَصاحِبِ الْحُوتِ ِذْ نادی وَ ہُوَ مَکْظُوم ۔
٤٩۔ لَوْ لا أَنْ تَدارَکَہُ نِعْمَة مِنْ رَبِّہِ لَنُبِذَ بِالْعَراء ِ وَ ہُوَ مَذْمُوم ۔
٥٠۔ فَاجْتَباہُ رَبُّہُ فَجَعَلَہُ مِنَ الصَّالِحین۔

ترجمہ 

٤٦۔یاتُو ان سے کچھ اُجرت مانگتاہے کہ جس کااداکرناان کے لیے سنگین ہے ؟
٤٧۔یاان کے پاس غیب کے اسرار ہیں کہ جنہیںوہ لکھتے رہتے ہیں( اورایک دوسرے کودیتے ہیں ؟ )۔
٤٨۔اب جبکہ ایساہے کہ توتم صبر کرو اوراپنے پروردگارکے حکم کے منتظر رہو اور مچھلی والے (یونس )علیہ السلام کی طرح نہ بنو ( جس نے اپنی قوم پر عذاب کے لیے تقاضا کرنے میں جلدبازی کی اور ترک اولیٰ کی سزامیں گرفتار ہوا)جب کہ اس نے خدا کوپکارا اوروہ غم واندوہ کی حالت میں تھا ۔
٤٩۔اگرخدا کی رحمت اس کی مدد کے لیے نہ آ ئی ہوتی تو ( مچھلی کے پیٹ سے ) اس حال میں باہر پھینکا جاتا کہ وہ مذموم ہوتا ۔
٥٠۔لیکن اس کے پر وردگار نے اس کو برگزیدہ کرلیا اور صالحین میں سے قرار دیا۔