سوره قلم/ آیه 1- 7
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ ن ۚ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ ۱مَا أَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ ۲وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ ۳وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ ۴فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ ۵بِأَيْيِكُمُ الْمَفْتُونُ ۶إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ ۷
نۤ, قلم اور اس چیز کی قسم جو یہ لکھ رہے ہیں. آپ اپنے پروردگار کی نعمت کے طفیل مجنون نہیں ہیں. اور آپ کے لئے کبھی نہ ختم ہونے والا اجر ہے. اور آپ بلند ترین اخلاق کے درجہ پر ہیں. عنقریب آپ بھی دیکھیں گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے. کہ دیوانہ کون ہے. آپ کا پروردگار بہتر جانتا ہے کہ کون اس کے راستہ سے بہک گیا ہے اور کون ہدایت یافتہ ہے.
بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ
١۔ن وَ الْقَلَمِ وَ ما یَسْطُرُونَ ۔
٢۔ ما أَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّکَ بِمَجْنُونٍ ۔
٣۔وَ ِنَّ لَکَ لَأَجْراً غَیْرَ مَمْنُونٍ ۔
٤۔ وَ ِنَّکَ لَعَلی خُلُقٍ عَظیمٍ ۔
٥۔ فَسَتُبْصِرُ وَ یُبْصِرُونَ ۔
٦۔بِأَیِّکُمُ الْمَفْتُونُ ۔
٧۔ِنَّ رَبَّکَ ہُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبیلِہِ وَ ہُوَ أَعْلَمُ بِالْمُہْتَدینَ۔
ترجمہ
خدائے رحمن ورحیم کے نام سے
١۔ن ، قسم ہے قلم کی اوراس کی جو کہ وہ قلم سے لکھتے ہیں ۔
٢۔اپنے پروردگار کی نعمت سے تومجنون نہیں ہے ۔
٣۔اور تیر ے لیے عظیم اور ہمیشہ رہنے والا اجروثواب ہے ۔
٤۔اورتیر ے اخلاق بہت ہی عمدہ اورعظیم ہیں ۔
٥۔اور عنقریب تو بھی دیکھ لے گا اور وہ بھی دیکھ لیں گے ۔
٦۔کہ تم میں سے کون مجنون ہے ۔
٧۔تیرا پروردگار ہرشخص سے بہتر جانتاہے کہ اس کی راہ سے کون شخص گمراہ ہواہے ، اور وہ ہدایت پانے والوں کو بھی بہتر طورپر جاتناہے ۔