سوره ملک/ آیه 28- 30
قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَهْلَكَنِيَ اللَّهُ وَمَنْ مَعِيَ أَوْ رَحِمَنَا فَمَنْ يُجِيرُ الْكَافِرِينَ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ ۲۸قُلْ هُوَ الرَّحْمَٰنُ آمَنَّا بِهِ وَعَلَيْهِ تَوَكَّلْنَا ۖ فَسَتَعْلَمُونَ مَنْ هُوَ فِي ضَلَالٍ مُبِينٍ ۲۹قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَصْبَحَ مَاؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ يَأْتِيكُمْ بِمَاءٍ مَعِينٍ ۳۰
آپ کہہ دیجئے کہ تمہارا کیا خیال ہے کہ خدا مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے یا ہم پر رحم کرے تو ان کافروں کا دردناک عذاب سے بچانے والا کون ہے. کہہ دیجئے کہ وہی خدائے رحمان ہے جس پر ہم ایمان لائے ہیں اور اسی پر ہمارا بھروسہ ہے پھر عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ کِھلی ہوئی گمراہی میں کون ہے. کہہ دیجئے کہ تمہارا کیا خیال ہے اگر تمہارا سارا پانی زمین کے اندر جذب ہوجائے تو تمہارے لئے چشمہ کا پانی بہا کر کون لائے گا.
٢٨۔ قُلْ أَ رَأَیْتُمْ ِنْ أَہْلَکَنِیَ اللَّہُ وَ مَنْ مَعِیَ أَوْ رَحِمَنا فَمَنْ یُجیرُ الْکافِرینَ مِنْ عَذابٍ أَلیمٍ ۔
٢٩۔قُلْ ہُوَ الرَّحْمنُ آمَنَّا بِہِ وَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْنا فَسَتَعْلَمُونَ مَنْ ہُوَ فی ضَلالٍ مُبینٍ ۔
٣٠۔ قُلْ أَ رَأَیْتُمْ ِنْ أَصْبَحَ ماؤُکُمْ غَوْراً فَمَنْ یَأْتیکُمْ بِماء ٍ مَعینٍ۔
ترجمہ
٢٨۔ کہہ دیجئے : اگرخدامجھے اوران تمام لوگوں کوجومیرے ساتھ ہیں ہلاک کردے یا ہم پررحم کردے تو بھی کافروں کودرد ناک عذاب سے کون پناہ دے گا ؟
٢٩۔کہہ دیجئے : وہ خدا رحمن ہے ، ہم اس پر ایمان لائے ہیں اوراسی پر ہم نے توکّل کیاہے ، اورعنقریب تم جان لوگے کہ کون شخص واضح گمراہی میں ہے ۔
٣٠۔کہہ دیجئے : مجھے بتائو اگرتمہاری ( سرزمین کے )پانی زمین کے اندر چلے جائیں تو کون تمہارے لیے جاری پانی لا سکتاہے ؟