سوره ملک/ آیه 19- 21
أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ فَوْقَهُمْ صَافَّاتٍ وَيَقْبِضْنَ ۚ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا الرَّحْمَٰنُ ۚ إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ بَصِيرٌ ۱۹أَمَّنْ هَٰذَا الَّذِي هُوَ جُنْدٌ لَكُمْ يَنْصُرُكُمْ مِنْ دُونِ الرَّحْمَٰنِ ۚ إِنِ الْكَافِرُونَ إِلَّا فِي غُرُورٍ ۲۰أَمَّنْ هَٰذَا الَّذِي يَرْزُقُكُمْ إِنْ أَمْسَكَ رِزْقَهُ ۚ بَلْ لَجُّوا فِي عُتُوٍّ وَنُفُورٍ ۲۱
کیا ان لوگوں نے اپنے اوپر ان پرندوں کو نہیں دیکھا ہے جو پر پھیلا دیتے ہیں اور سمیٹ لیتے ہیں کہ انہیں اس فضا میں اللہ کے علاوہ کوئی نہیں سنبھال سکتا کہ وہی ہر شے کی نگرانی کرنے والا ہے. کیا یہ جو تمہاری فوج بنا ہوا ہے خدا کے مقابلہ میں تمہاری مدد کرسکتا ہے - بیشک کفار صرف دھوکہ میں پڑے ہوئے ہیں. یا یہ تم کو روزی دے سکتا ہے اگر خدا اپنی روزی کو روک لے - حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ نافرمانی اور نفرت میں غرق ہوگئے ہیں.
١٩۔أَ وَ لَمْ یَرَوْا ِلَی الطَّیْرِ فَوْقَہُمْ صافَّاتٍ وَ یَقْبِضْنَ ما یُمْسِکُہُنَّ ِلاَّ الرَّحْمنُ ِنَّہُ بِکُلِّ شَیْء ٍ بَصیر ۔
٢٠۔أَمَّنْ ہذَا الَّذی ہُوَ جُنْد لَکُمْ یَنْصُرُکُمْ مِنْ دُونِ الرَّحْمنِ ِنِ الْکافِرُونَ ِلاَّ فی غُرُورٍ ۔
٢١۔ أَمَّنْ ہذَا الَّذی یَرْزُقُکُمْ ِنْ أَمْسَکَ رِزْقَہُ بَلْ لَجُّوا فی عُتُوٍّ وَ نُفُورٍ ۔
ترجمہ
١٩۔کیاانہوں نے ان پرندوں کی طرف نہیں دیکھا ،جوان کے سروں کے اوپر کبھی اپنے پروں کو پھیلا ئے ہوئے ہوتے ہیں اور کبھی سمیٹے ہوئے ہوتے ہیں ؟خدائے رحمن کے سوا کوئی انہیں آسمان کی بلند ی پر رو کے ہُوئے نہیں ہوتا .کیونکہ وہ ہر چیز کو دیکھتا ہے ۔
٢٠۔کیاوہ جوتمہارا شکر ہے وہ خدا کے مقابلہ میں تمہاری مدد کرسکتاہے ؟ لیکن کافرتوصرف دھوکہ میں ہیں ۔
٢١۔کیاوہ جوتمہیںروزی دیتاہے اگروہ اپنی روزی روک لے ، (تو تمہاری ضروریات کوکون پورا کرسکتاہے )لیکن وہ توسرکشی اورحقیقت سے فرار کرتے ہُوئے ہٹ دھرمی سے کام لیتے ہیں۔