Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره ملک/ آیه 15- 18

										
																									
								

Ayat No : 15-18

: الملك

هُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ ذَلُولًا فَامْشُوا فِي مَنَاكِبِهَا وَكُلُوا مِنْ رِزْقِهِ ۖ وَإِلَيْهِ النُّشُورُ ۱۵أَأَمِنْتُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ أَنْ يَخْسِفَ بِكُمُ الْأَرْضَ فَإِذَا هِيَ تَمُورُ ۱۶أَمْ أَمِنْتُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ أَنْ يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا ۖ فَسَتَعْلَمُونَ كَيْفَ نَذِيرِ ۱۷وَلَقَدْ كَذَّبَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ ۱۸

Translation

اسی نے تمہارے لئے زمین کو نرم بنادیا ہے کہ اس کے اطراف میں چلو اور رزق خدا تلاش کرو پھر اسی کی طرف قبروں سے اٹھ کر جانا ہے. کیا تم آسمان میں حکومت کرنے والے کی طرف سے مطمئن ہوگئے کہ وہ تم کو زمین میں دھنسا دے اور وہ تمہیں گردش ہی دیتی رہے. یا تم اس کی طرف سے اس بات سے محفوظ ہوگئے کہ وہ تمہاے اوپر پتھروں کی بارش کردے پھر تمہیں بہت جلد معلوم ہوجائے گا کہ میرا ڈرانا کیسا ہوتا ہے. اور ان سے پہلے والوں نے بھی تکذیب کی ہے تو دیکھو کہ ان کا انجام کتنا بھیانک ہوا ہے.

Tafseer

									١٥۔ ہُوَ الَّذی جَعَلَ لَکُمُ الْأَرْضَ ذَلُولاً فَامْشُوا فی مَناکِبِہا وَ کُلُوا مِنْ رِزْقِہِ وَ ِلَیْہِ النُّشُورُ ۔
١٦۔أَ أَمِنْتُمْ مَنْ فِی السَّماء ِ أَنْ یَخْسِفَ بِکُمُ الْأَرْضَ فَِذا ہِیَ تَمُورُ ۔
١٧۔أَمْ أَمِنْتُمْ مَنْ فِی السَّماء ِ أَنْ یُرْسِلَ عَلَیْکُمْ حاصِباً فَسَتَعْلَمُونَ کَیْفَ نَذیرِ ۔
١٨۔ وَ لَقَدْ کَذَّبَ الَّذینَ مِنْ قَبْلِہِمْ فَکَیْفَ کانَ نَکیر۔

ترجمہ

١٥۔ وہی توہے کہ جس نے زمین کوتمہارے لیے رام کردیا، اس کے دوش پرچلو پھر و اور خداکی روزیوں میں سے کھا ئی اور تم سب کی بازگشت اسی کی طرف ہے ۔
١٦۔ جوآسمان پرحاکم ہے کیاتم اس کے عذاب سے خود کوامان میں سمجھتے ہو کہ زمین اس کے حکم سے پھٹ جائے اور تمہیں نگل لے اور مسلسل لرزتی اورکاپنتی رہے ۔ 
١٧۔ یاتم خداوند ِ آسمان کے عذاب سے اپنے آ پ کوامان میں سمجھتے ہو کہ وہ ایسی آندھی تم پر بھیج دے جو سنگر یزوں سے بھری ہُوئی ہواور تم جلدی ہی جان لوگے کہ میر ی دھمکیاں کیسی ہیں ۔ 
١٨۔ وہ لوگ جوان سے پہلے تھے انہوں نے ( آیات ِ الہٰی کی ) تکذیب کی تھی،لیکن (دیکھو) میرا عذاب کیساتھا ؟