سوره ملک/ آیه 1- 5
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۱الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ ۲الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًا ۖ مَا تَرَىٰ فِي خَلْقِ الرَّحْمَٰنِ مِنْ تَفَاوُتٍ ۖ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَىٰ مِنْ فُطُورٍ ۳ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنْقَلِبْ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيرٌ ۴وَلَقَدْ زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَجَعَلْنَاهَا رُجُومًا لِلشَّيَاطِينِ ۖ وَأَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِيرِ ۵
بابرکت ہے وہ ذات جس کے ہاتھوں میں سارا ملک ہے اور وہ ہر شے پر قادر و مختار ہے. اس نے موت و حیات کو اس لئے پیدا کیا ہے تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں حَسن عمل کے اعتبار سے سب سے بہتر کون ہے اور وہ صاحب هعزّت بھی ہے اور بخشنے والا بھی ہے. اسی نے سات آسمان تہ بہ تہ پیدا کئے ہیں اور تم رحمان کی خلقت میں کسی طرح کا فرق نہ دیکھو گے پھر دوبارہ نگاہ اٹھا کر دیکھو کہیں کوئی شگاف نظر آتا ہے. اس کے بعد بار بار نگاہ ڈالو دیکھو نگاہ تھک کر پلٹ آئے گی لیکن کوئی عیب نظر نہ آئے گا. ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں سے مزین کیا ہے اور انہیں شیاطین کو سنگسار کرنے کا ذریعہ بنادیا ہے اور ان کے لئے جہنمّ کا عذاب الگ مہیّا کر رکھا ہے.
بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ
١۔تَبارَکَ الَّذی بِیَدِہِ الْمُلْکُ وَ ہُوَ عَلی کُلِّ شَیْء ٍ قَدیر ۔
٢۔ الَّذی خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَیاةَ لِیَبْلُوَکُمْ أَیُّکُمْ أَحْسَنُ عَمَلاً وَ ہُوَ الْعَزیزُ الْغَفُورُ ۔
٣۔الَّذی خَلَقَ سَبْعَ سَماواتٍ طِباقاً ما تَری فی خَلْقِ الرَّحْمنِ مِنْ تَفاوُتٍ فَارْجِعِ الْبَصَرَ ہَلْ تَری مِنْ فُطُورٍ ۔
٤۔ ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ کَرَّتَیْنِ یَنْقَلِبْ ِلَیْکَ الْبَصَرُ خاسِئاً وَ ہُوَ حَسیر ۔
٥۔ وَ لَقَدْ زَیَّنَّا السَّماء َ الدُّنْیا بِمَصابیحَ وَ جَعَلْناہا رُجُوماً لِلشَّیاطینِ وَ أَعْتَدْنا لَہُمْ عَذابَ السَّعیر ۔
ترجمہ
خدا ئے رحمن ورحیم کے نام سے
١۔ برکتوں والی زوال ناپذ یر ہے وہ ذات جِس کے قبضہ ٔ قدرت میں سارے عالِم ہستی کی حکومت ہے اوروہ ہر چیز پرقدرت رکھتا ہے ۔
٢۔ وہی ذات ہے جس نے موت وحیات کوپیدا کیا، تاکہ وہ آزمائے کہ تم میں سے بہتر ین عمل کون کرتا ہے : اوروہ شکست ناپذیر اور بخشنے والاہے ۔
٣۔ وہی جس نے سات آسمانوں کوایک دُوسرے کے اوپر پیدا کیا .تم خدائے رحمن کی مخلوق میں کوئی تضاد اور کسِی قسم کا عیب نہیں دیکھو گے .پھر نظر دو ڑا کر دیکھو .کیا تمہیں کوئی شگاف یاخلل نظر آتا ہے ؟
٤۔ پھر دوبارہ ( عالم ہستی کی طرف ) نظراٹھا کردیکھو ، انجام کارتیری نظر (خلل ونقص کی جستجو میں ناکام ہوکر ) تیری طرف پلٹ آئے گی اور وہ تھکی ہوئی ہوگی ۔
٥۔ ہم نے نچلے آسمان کوروشن چراغوں سے زینت دی ہے اورانہیں شیاطین کے لیے (شہب) تیر قرار دیاہے ،اورہم نے ان کے لیے دوزخ کاعذاب فراہم کیاہے ۔