سوره تحریم/ آیه 6- 8
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَائِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ۶يَا أَيُّهَا الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَعْتَذِرُوا الْيَوْمَ ۖ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ ۷يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحًا عَسَىٰ رَبُّكُمْ أَنْ يُكَفِّرَ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَيُدْخِلَكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ يَوْمَ لَا يُخْزِي اللَّهُ النَّبِيَّ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ ۖ نُورُهُمْ يَسْعَىٰ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۸
ایمان والو اپنے نفس اور اپنے اہل کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے جس پر وہ ملائکہ معین ہوں گے جو سخت مزاج اور تندوتیز ہیں اور خدا کے حکم کی مخالفت نہیں کرتے ہیں اور جو حکم دیا جاتا ہے اسی پر عمل کرتے ہیں. اور اے کفر اختیار کرنے والو آج کوئی عذر پیش نہ کرو کہ آج تمہیں تمہارے اعمال کی سزا دی جائے گی. ایمان والو خلوص دل کے ساتھ توبہ کرو عنقریب تمہارا پروردگار تمہاری برائیوں کو مٹا دے گا اور تمہیں ان جنتوں میں داخل کردے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اس دن خدا اپنے نبی اور صاحبانِ ایمان کو رسوا نہیں ہونے دے گا ان کا نور ان کے آگے آگے اور داہنی طرف چل رہا ہوگا اور وہ کہیں گے کہ خدایا ہمارے لئے ہمارے نور کو مکمل کردے اور ہمیں بخش دے کہ تو یقینا ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے.
٦۔ یا أَیُّہَا الَّذینَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَکُمْ وَ أَہْلیکُمْ ناراً وَقُودُہَا النَّاسُ وَ الْحِجارَةُ عَلَیْہا مَلائِکَة غِلاظ شِداد لا یَعْصُونَ اللَّہَ ما أَمَرَہُمْ وَ یَفْعَلُونَ ما یُؤْمَرُونَ ۔
٧۔ یا أَیُّہَا الَّذینَ کَفَرُوا لا تَعْتَذِرُوا الْیَوْمَ ِنَّما تُجْزَوْنَ ما کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ ۔
٨۔ یا أَیُّہَا الَّذینَ آمَنُوا تُوبُوا ِلَی اللَّہِ تَوْبَةً نَصُوحاً عَسی رَبُّکُمْ أَنْ یُکَفِّرَ عَنْکُمْ سَیِّئاتِکُمْ وَ یُدْخِلَکُمْ جَنَّاتٍ تَجْری مِنْ تَحْتِہَا الْأَنْہارُ یَوْمَ لا یُخْزِی اللَّہُ النَّبِیَّ وَ الَّذینَ آمَنُوا مَعَہُ نُورُہُمْ یَسْعی بَیْنَ أَیْدیہِمْ وَ بِأَیْمانِہِمْ یَقُولُونَ رَبَّنا أَتْمِمْ لَنا نُورَنا وَ اغْفِرْ لَنا ِنَّکَ عَلی کُلِّ شَیْء ٍ قَدیر ۔
ترجمہ
٦۔اے ایمان لانے والو!اپنے آپ کواوراپنے گھر والوں کواس آگ سے بچائوجس کا ایندھن انسان اورپتّھرہوں گے . وہ آگ جس پرایسے فرشتے مقرر ہیں جوبہت ہی سخت گیر اورتند وتیز ہیں . وہ کبھی بھی خداکی مخالفت نہیں کرتے اوراس کے احکام وفرامین کوپوری پوری تعمیل کرتے اے کافرو ! آ ج عذ رخواہی نہ کرو ،کیونکہ تمہیں توصرف تمہار ے اعمال کاہی بدلہ دیاجائے گا ۔
۷۔اے کافروں! آج عذر خواہی نہ کرو، کیونکہ تمہیں توصرف تمہارے اعمال کا ہی بدلہ دیا جائے گا ۔
۸۔اے ا یمان لانے والو ! توبہ کرو .اللہ کے حضور خالص توبہ . امید ہے کہ تمہارا پروردگار اس کی وجہ سے تمہارے گناہ بخش دے گا، اورتمہیں جنّت کے ان باغات میں جن کے درختوں کے نیچے نہریں جاری ہیں داخل کرے گا ، خدا اس دن پیغمبر(ص) کو اوران کے ساتھ ایمان لانے والوں کوذلیل وخوار نہیں کرے گا. ان کانور ان کے آگے آگے اوران کے دائیں جانب چل رہاہوگا اوروہ کہہ رہے ہوں گے : پر وردگارا
!ہمارے نور کوکامل کردے اورہمیں بخش دے بیشک توہر چیز پر قدرت رکھتاہے ۔