Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره طلاق/ آیه 1

										
																									
								

Ayat No : 1

: الطلاق

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَأَحْصُوا الْعِدَّةَ ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ رَبَّكُمْ ۖ لَا تُخْرِجُوهُنَّ مِنْ بُيُوتِهِنَّ وَلَا يَخْرُجْنَ إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ ۚ وَتِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ ۚ وَمَنْ يَتَعَدَّ حُدُودَ اللَّهِ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهُ ۚ لَا تَدْرِي لَعَلَّ اللَّهَ يُحْدِثُ بَعْدَ ذَٰلِكَ أَمْرًا ۱

Translation

اے پیغمبر ! جب تم لوگ عورتوں کو طلاق دو تو انہیں عدت کے حساب سے طلاق دو اور پھر عدت کا حساب رکھو اور اللہ سے ڈرتے رہو کہ وہ تمہارا پروردگار ہے اور خبردار انہیں ان کے گھروں سے مت نکالنا اور نہ وہ خود نکلیں جب تک کوئی کِھلا ہوا گناہ نہ کریں - یہ خدائی حدود ہیں اور جو خدائی حدود سے تجاوز کرے گا اس نے اپنے ہی نفس پر ظلم کیا ہے تمہیں نہیں معلوم کہ شاید خدا اس کے بعد کوئی نئی بات ایجاد کردے.

Tafseer

									بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ
١۔یا أَیُّہَا النَّبِیُّ ِذا طَلَّقْتُمُ النِّساء َ فَطَلِّقُوہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ وَ أَحْصُوا الْعِدَّةَ وَ اتَّقُوا اللَّہَ رَبَّکُمْ لا تُخْرِجُوہُنَّ مِنْ بُیُوتِہِنَّ وَ لا یَخْرُجْنَ ِلاَّ أَنْ یَأْتینَ بِفاحِشَةٍ مُبَیِّنَةٍ وَ تِلْکَ حُدُودُ اللَّہِ وَ مَنْ یَتَعَدَّ حُدُودَ اللَّہِ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَہُ لا تَدْری لَعَلَّ اللَّہَ یُحْدِثُ بَعْدَ ذلِکَ أَمْراً ۔

 

ترجمہ

 

رحمن ورحیم خدا کے نام سے

١۔ اے پیغمبر ! جب تم عورتوں کوطلاق دیناچاہوتو عدت کے زمانہ طلاق دو( وہ زمانہ جب وہ ماہا نہ عادت سے پاک ہوگئی ہواورمرد نے اپنی بیوی سے نز دیکی نہ کی ہو) اور عدّت کاحساب رکھو اور اس خداسے ڈرتے رہو جوتمہارا پروردگار ہے . نہ توتم انہیں ان کے گھروں سے باہر نکالو اور نہ وہ (عدّت کے دروان )باہر جائیں .سوائے اس صُورت کے کہ وہ ظاہر بظاہر کوئی براکا م انجام دیں . اللہ کی حدود میں ہیں اور جوشخص حدود الہٰی سے تجاوز کرتاہے تووہ خود اپنے ہی اوپرظلم کرتاہے . تونہیں جانتا .شاید خدا اس کے بعد کوئی اور نئی وضع (اوراصلاحی ذریعہ ) فراہم کردے ۔