سوره منافقون/ آیه 9- 11
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ ۚ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ ۹وَأَنْفِقُوا مِنْ مَا رَزَقْنَاكُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ فَيَقُولَ رَبِّ لَوْلَا أَخَّرْتَنِي إِلَىٰ أَجَلٍ قَرِيبٍ فَأَصَّدَّقَ وَأَكُنْ مِنَ الصَّالِحِينَ ۱۰وَلَنْ يُؤَخِّرَ اللَّهُ نَفْسًا إِذَا جَاءَ أَجَلُهَا ۚ وَاللَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ ۱۱
ایمان والو خبردار تمہارے اموال اور تمہاری اولاد تمہیں یاد خدا سے غافل نہ کردے کہ جو ایسا کرے گا وہ یقینا خسارہ والوں میں شمار ہوگا. اور جو رزق ہم نے عطا کیا ہے اس میں سے ہماری راہ میں خرچ کرو قبل اس کے کہ تم میں سے کسی کو موت آجائے اور وہ یہ کہے کہ خدایا ہمیں تھوڑے دنوں کی مہلت کیوں نہیں دے دیتا ہے کہ ہم خیرات نکالیں اور نیک بندوں میں شامل ہوجائیں. اور ہرگز خدا کسی کی اجل کے آجانے کے بعد اس میں تاخیر نہیں کرتا ہے اور وہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے.
٩۔ یا أَیُّہَا الَّذینَ آمَنُو آ لا تُلْہِکُمْ أَمْو آلُکُمْ وَ لا أَوْلادُکُمْ عَنْ ذِکْرِ اللَّہِ وَ مَنْ یَفْعَلْ ذلِکَ فَأُولئِکَ ہُمُ الْخاسِرُونَ ۔
١٠۔وَ أَنْفِقُو آ مِنْ ما رَزَقْناکُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ یَأْتِیَ أَحَدَکُمُ الْمَوْتُ فَیَقُولَ رَبِّ لَوْ لا أَخَّرْتَنی ِلی أَجَلٍ قَریبٍ فَأَصَّدَّقَ وَ أَکُنْ مِنَ الصَّالِحینَ ۔
١١۔ وَ لَنْ یُؤَخِّرَ اللَّہُ نَفْساً ِذا جاء َ أَجَلُہا وَ اللَّہُ خَبیر بِما تَعْمَلُونَ ۔
ترجمہ
٩۔ اے ایمان لانے و آلو! تمہارے مال اور اولاد تمہیں خُدا سے غافل نہ کردیں او ر جو شخص ایساکرے گاوہ خسارے میں رہے گا ۔
١٠۔ہم نے تمہیں جوروزی دے رکھی ہے اس میں سے خرچ کرو ، قبل اس کے کہ تم میں سے کسی کی موت آ پہنچے اوروہ یہ کہنے لگے . پر وردگار ا! تونے میری موت میں تھوڑی سی تاخیر کیوں نہ کی تاکہ میں صدقہ دوں اورصالحین میں سے ہوجائوں ۔
١١۔ جب کسی کی اجل آ پہنچتی ہے توخداہر گز کسِی کی موت کو تاخیر میں نہیں ڈالتا اورخُدا تمہارے ان اعمال سے جنہیں تم انجام دیتے ہو آگاہ ہے ۔